۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
آیین گرامیداشت روز خبرنگار با حضور آیت‌الله حسینی‌بوشهری در مرکز رسانه و فضای مجازی حوزه‌های علمیه

حوزہ/ آیت اللہ سید محمد رضا سیستانی کی اہلیہ کی والدہ کے انتقال پر سربراہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم آیت اللہ حسینی بوشہری نے تعزیت و تسلیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید محمد رضا سیستانی کی اہلیہ کی والدہ کے انتقال پر سربراہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم آیت اللہ حسینی بوشہری نے تعزیت و تسلیت پیش کی جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

جناب مستطاب آیت اللہ حاج سید محمد رضا سیستانی (حفظہ اللہ)

میں آپ کی مومنہ خوش دامن (ساس) کے انتقال پر آپ اور آپ کے خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں ، نیز آیت اللہ بروجردی اور نائنی (طاب ثراھما) کے معزز خاندان کی بھی خد مت میں بھی تسلیت پیش کرتا ہوں، اللہ کی بارگاہ میں دعا کرتا ہوں کہ مرحومہ کو جوار رحمت میں قرار دے اور مغفرت فرمائے، اور آیت اللہ سیستانی، بروجردی اور نائنی کے اہل خانہ اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عنایت فرمائے۔

سید ہاشم حسینی بوشہری

سربراہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .