حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ سفیران ہدایت بیرجند کے ذمہ دار آیت اللہ صدرالدین عارفی نژاد، 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ان کی تشییع جنازہ منگل کو نماز ظہر و عصر کے بعد ہیئت ابوالفضلی سے بہشت متقین کی جانب کی جائے گا۔
آیت اللہ صدرالدین عارفی نژاد اور ان کے والد آیت اللہ حاج شیخ جواد عارفی کو جنوبی خراسان میں شاہی ظلم و جور کے خلاف جدوجہد اور انقلاب کے بنیاد گزاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔
آپ 1315 ہجری شمسی میں بیرجند میں پیدا ہوئے اور وہیں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مدرسہ معصومیہ میں داخلہ لیا۔ کچھ عرصہ اپنے والد کے زیر تربیت رہنے کے بعد، قم کے حوزہ علمیہ کا رخ کیا اور انقلاب اسلامی کی کامیابی سے ایک سال قبل تک وہاں تعلیم حاصل کرتے رہے۔
انقلاب سے ایک سال قبل بیرجند لوٹ کر شاہ کے خلاف خطبات اور انقلابی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور انقلاب اسلامی کی فتح تک شاہ کے خلاف مظاہروں کے قائدین میں شمار ہوتے رہے۔
انقلاب کے بعد آپ نے تین ماہ تک کمیٹی انقلاب بیرجند کی قیادت کی، جس کے بعد آپ نے اپنی اصل ذمہ داری یعنی حوزہ علمیہ میں تدریس کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا اور نصف صدی سے زیادہ عرصہ تک مدرسہ معصومیہ اور مدرسہ سفیران ہدایت بیرجند کی ذمہ داری انجام دیتے رہے۔