۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شاعر اہل بیت جون پور

حوزہ/ اپنے قدیمی تاریخی جلوس عماری کے سبب عالم عزاء میں مشہور بستی بڑا گاؤں شاہ گنج جونپور کے نامور شاعر اہل بیت علیہم السلام ماسٹر حسین عارف "پرواز جون پوری" کی اچانک رحلت سے پورے علاقہ کا ماحول غمگین ہو گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی| ماسٹر حسین عارف مرحوم تقریبا 30 برس بڑا گاؤں کے ماڈرن جونیئر ہائی اسکول میں ٹیچر رہے کہ ان کے اسٹوڈنٹس کی طویل فہرست ہے جو ملک کے گوش و کنار میں خدمات میں مصروف ہیں۔

ماسٹر حسین عارف مرحوم ایک کہنہ مشق اور استاد شاعر تھے اور تخلص پرواز جونپوری سے مشہور تھے۔ نیز انہوں نے کلام و ادب میں بھی نئی نسل کی تربیت کی لہذا اس وادی میں بھی ان کے بہت سے شاگرد ہیں جو محافل و مشاعرے کی زینت ہیں۔
پرواز جون پوری مرحوم کے انتقال کی خبر پھیلتے ہیں سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں نے ان کی تصاویر اور کلپس شیئر کر کے تعزیت اور خراج عقیدت پیش کیا۔
پرواز جون پوری کے چار مصرعے مندرجہ ذیل ہیں۔

جب علی والا گذر جائے گا دنیا سے کوئی
قبر سے اس کو ملک کرب و بلا لے جائیں گے

اِن کی جنت اُس کی جنت کچھ نہیں بس چپ رہو
جو جہاں کا ہے فرشتے خود اٹھا لے جائیں گے۔

پرواز جون پوری مرحوم کے انتقال پر علاقہ کے علماء، ذاکرین، شعرا، انجمن ہائے ماتمی کے ذمہ داران و ممبران، قومی و تعلیمی شخصیات نے سوگوار کنبہ کو تعزیت پیش کی.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .