شاعر اہلبیتؑ
-
شاعر اہل بیت (ع) پرواز جونپوری اِنتقال کر گئے
حوزہ/ اپنے قدیمی تاریخی جلوس عماری کے سبب عالم عزاء میں مشہور بستی بڑا گاؤں شاہ گنج جونپور کے نامور شاعر اہل بیت علیہم السلام ماسٹر حسین عارف "پرواز جون پوری" کی اچانک رحلت سے پورے علاقہ کا ماحول غمگین ہو گیا۔
-
شاعر اہلبیتؑ رضا سرسوی کے سانحہ ارتحال پر مولانا ذکی حسن کا اظہار افسوس
حوزہ/ طویل عرصہ سے موصوف کے ہمراہ مجالس و محافل میں شرکت کا موقع ملا، اسی طرح 'زینبیہ ٹی وی' کے پروگراموں میں بھی ساتھ رہا، متعدد دفعہ سفر کربلا میں بھی ملاقات رہی ۔ کافی قریب سے دیکھنے اور اخلاق کی کرنوں کو محسوس کرنے کا موقع ملا ۔ خلوص، انکسار، علم نوازی، عبادتوں سے شغف، ذکر اہلبیت علیہم السلام سے خاص لگاؤ، مجلسوں اور فرش عزا کا بے پناہ احترام، ایک ایک کرکے نگاہوں کے سامنے آ رہے ہیں۔
-
شاعر اہلبیتؑ رضا سرسوی کا کلام ان کی زندگی کی علامت بن کر ہمیشہ باقی رہے گا، مولانا سید حمید الحسن زیدی
حوزہ/ مرحوم رضاسرسوی صاحب نے انسانی رشتوں کی قدرو قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے ماں کے بارے میں جو لافانی نظم یادگار چھوڑی ہے وہ ایک طرف ایک دردمند صاحب دل ہونے کی دلیل ہے تو دوسری طرف سماج کے تئیں انکے دقیق مطالعہ کی ترجمان،ایک ایسی نظم جسے پڑھ کر یا سن کر سماج کے ہر طبقہ کو اپنی ماں کا سراپا دکھائی دینے لگتا ہے۔