۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
تقریب انعامات

حوزہ/علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایک اسکول، اے بی کے ہائی اسکول  (بوائز) میں طلباء و طالبات کے لئے زبیری این جی اُو کی جانب سے  کوئز پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایک اسکول، اے بی کے ہائی اسکول (بوائز) میں طلباء و طالبات کے لئے زبیری این جی اُو کی جانب سے کوئز پروگرام کا انعقاد کیا گیا، اس میں کامیاب طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازے جانے کا پروگرام کینیڈی ہال، اے ایم یو میں رکھا گیا جہاں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات اور ان کے گارجین جمع ہوئے، چونکہ اس مسابقتی کوئز میں شاذ پبلک اسکول کی طالبہ بھی کامیاب ہوئیں اس لئے اپنے اسکول کے طلباء و طالبات کو انعام و اکرام سے نوازنے کا پروگرام پرنسپل صاحب نے اپنے اسکول میں بھی انعقاد کیا۔

شاذ پبلک اسکول نے کامیاب طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا

شاذ پبلک اسکول کے ڈائریکٹر، جناب اختر حسین صدیقی صاحب نے کوئز میں پہلا مقام حاصل کرنے والی آٹھویں جماعت کی طالبہ سدرہ کو انعام سے نوازا، جبکہ تیچر انچارج، محترمہ اقراء طاہر صاحبہ نے سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم حماد کو انعام دیا۔

پرنسپل مصطفٰی بلگرامی صاحب نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہونہار طلباء و طالبات کے درمیان مسابقتی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ کامیاب طلباء و طالبات کو انعام و اکرام سے نوازا جائے اور مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے معقول سہولیات دستیاب کرائے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس طرح سے ملت و معاشرے میں ترقی ہوگی، وقار بلند ہوگا، اور خوشحالی آئے گی۔

شاذ پبلک اسکول نے کامیاب طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .