۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عراق کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر عادل عبد المہدی سے وفد کے ہمراہ ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عراق کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر عادل عبد المہدی سے وفد کے ہمراہ ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی عراقی سابق وزیراعظم سے ملاقات؛ مختلف امور پر تبادلہ خیال

ملاقات کے دوران پاکستان عراق تعلقات میں مزید بہتری، پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کے ویزے، ایئرپورٹس اور بارڈرز کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی عراقی سابق وزیراعظم سے ملاقات؛ مختلف امور پر تبادلہ خیال

اس موقع علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اہل عراق اور حکومت عراق کی جانب سے زائرین امام حسین علیہ السلام کی بہترین خدمت پر، انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کے لئے جس طرح محبت اخلاص اور فداکاری کا اظہار کیا جاتا ہے اس کی دنیا میں کہیں کوئی مثال نہیں ملتی۔ دنیا بھر سے آنے والے کئی ملینز افراد کے لئے جس طرح انتظامات کئے جاتے ہیں ان پر ہم حکومت عراق کے شکر گزار ہیں۔

وفد میں مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی بھی شامل تھے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی عراقی سابق وزیراعظم سے ملاقات؛ مختلف امور پر تبادلہ خیال

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .