۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
عزاداری

حوزہ|مساجد اور امام بارگاہوں سے قرآن کریم اور عزاداری کے مراسم اتنے بلند آواز میں اسپیکر پر نشر ہوتے ہیں جن سے ہمسایہ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے، اور امام بارگاہوں اور مساجد میں ایسا کرنے پر اصرار کرتے ہیں تو اس بارے شرعی وظیفہ کیا ہے؟

حوزہ نیوز ایجنسی|

سوال: مساجد اور امام بارگاہوں سے قرآن کریم اور عزاداری کے مراسم اتنے بلند آواز میں اسپیکر پر نشر ہوتے ہیں جن سے ہمسایہ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے، اور امام بارگاہوں اور مساجد میں ایسا کرنے پر اصرار کرتے ہیں تو اس بارے شرعی وظیفہ کیا ہے؟

آیات عظام امام خمینی، خامنه ای، بهجت، تبریزی، سیستانی، صافی، فاضل، مکارم، نوری، وحید:

جواب: اگرچہ دینی مراسم کو مختلف مناسبتوں میں برپا کرنا سب سے اچھا کام ہے حتی دین کے مستحبات میں سے ہے، لیکن عزاداری اور دیگر دینی مراسم کو برپا کرنے والے افراد کے لئے واجب ہے کہ حتیٰ الامکان کوشش کریں کہ ہمسایوں کو اذایت نہ ہو ( حتی اسپیکر کی آواز کو کیوں نہ کم کرنا پڑے)

خامنه اى، اجوبه الاستفتاءات، س 1447؛ دفتر: تمام مراجع.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .