سوال: غلط عقائد یا غلط باتیں کرنے والے خطیب کی اصلاح کس انداز میں کی جائے اور کیا نہ روکنے کی صورت میں سامعین گناہگار شمار ہوں گے؟
جواب: کسی خطیب کی ہدایت کے لئے اسے تنہائی میں نصیحت کی جائے اور اسے ذلت کے احساس میں نہ ڈالا جائے اور مسلسل ہدایت کرنے سے بھی اگر خطیب سوال میں مذکورہ شدہ حرکت سے باز نہ آئے تو اس کی مجلس سے دوری اختیار کی جائے۔
حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف