پیر 15 ستمبر 2025 - 15:59
سربراہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کا آیت اللہ موسوی یزدی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ، آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے ایک تعزیتی پیغام میں آیت اللہ سید علی اکبر موسوی یزدی (رحمہ اللہ علیہ) کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ، آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے ایک تعزیتی پیغام میں آیت اللہ سید علی اکبر موسوی یزدی (رحمہ اللہ علیہ) کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے مرحوم کی علمی و دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ آیات عظام بروجردی، مرتضی حائری، میرزا ہاشم آملی، محمدعلی اراکی اور امام خمینی (رحمہم اللہ) جیسے عظیم مراجع کے شاگرد رہے اور اپنے فضل و تقویٰ، امانت و دیانت کے سبب آیات عظام بروجردی، گلپایگانی، خوانساری، امام خمینی اور رہبر معظم سے وجوہاتِ شرعیہ میں نمایندگی کی اجازت حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فقیہ پرہیزگار اپنی پوری زندگی معارفِ اہل بیت (ع) کے فروغ اور احکام و تعلیماتِ اسلامی کی ترویج میں مصروف رہے۔ تدریس اور تصنیف کے ذریعے مرحوم نے حوزہ اور ملت کے لیے نمایاں علمی سرمایہ چھوڑا

آخر میں آیت اللہ حسینی بوشہری نے مرحوم کے اہلِ خانہ، شاگردوں اور عقیدت مندوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ خداوند متعال مرحوم کو اعلیٰ درجات عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha