۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
دیدار دیدار نایب رئیس مجلس اعلای شیعیان لبنان با آیت الله حسینی بوشهری

حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے تشیع کی ترقی و ترویج میں مرحوم امام موسی صدر اور لبنان کو متحد رکھنے میں سید حسن نصر اللہ کے فعال کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یہ دونوں بزرگوار عالم اسلام اور تشیع کا فخر ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے لبنان کی شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی کے وائس چیئرمین سے ملاقات میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف ایرانی فوجی ردعمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا: یہ دن صیہونی حکومت پر امت اسلامیہ کی فتح کے دن ہیں۔

انہوں نے تشیع کی ترقی و ترویج میں مرحوم امام موسی صدر اور لبنان کو متحد رکھنے میں سید حسن نصر اللہ کے فعال کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یہ دونوں بزرگوار عالم اسلام اور تشیع کا فخر ہیں۔

آیت اللہ بوشہری نے مزید کہا: ایران کے عوام لبنانی عوام کے ساتھ ہیں اور وہ آپ کی خوشی میں خوش اور آپ کے غم میں غمگین ہیں۔

لبنان کی شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی کے وائس چیئرمین شیخ علی الخطیب نے بھی جمہوریہ اسلامی ایران بالخصوص رہبر معظم انقلاب مدظلہ العالی کے صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلہ میں فہم و فراست اور تدبر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • علی موسی IN 18:42 - 2024/04/17
    0 0
    Islamic