حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام میں حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ کی والدۂ گرامی کے انتقال پر انھیں تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر انقلاب کا پیغام حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
لبنانی مزاحمت کے سربراہ عظیم مجاہد جناب حجت الاسلام و المسلمین الحاج سید حسن نصر اللہ دامت برکاتہ کی خدمت اقدس میں
سلام علیکم
آپ کی والدۂ ماجدہ کے انتقال پر میں دل کی گہرائيوں سے تعزیت پیش کرتا ہوں۔ مرحومہ کی عظمت کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ مزاحمت کے کبھی نہ تھکنے والے سید، ان کے دامن سے نکلے ہیں۔ خدا کی رحمت و رضا ان کے شامل ہو اور اللہ کا سلام اور اس کی برکتیں آپ پر اور مزاحمت کے عظیم محاذ کے آپ کے مجاہد ساتھیوں پر ہو۔
سید علی خامنہ ای
27 مئي 2024
آپ کا تبصرہ