۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
سید حسن نصر اللہ

حوزہ/ سید حسن نصر اللہ نے ایرانی صدر ، وزیر خارجہ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں تعزت پیش کی اور ان کی عمر طولانی کے لئے دعا فرمائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید حسن نصر اللہ نے ایرانی صدر ، وزیر خارجہ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں تعزت پیش کی اور ان کی عمر طولانی کے لئے دعا فرمائی۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے نام ایک پیغام میں ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد کی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اس پیغام میں سید حسن نصر اللہ نے رہبر معظم انقلاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: اس نازک مرحلے میں ہم بھی اس غم میں برابر کے شریک ہیں، آپ استکباری طاقتوں کے خلاف اس بھیانک جنگ میں امت اسلامیہ کی قیادت کر رہے ہیں، ہمیں اس بات کا سکون ہے کہ تمام مظلوم، مزاحمتی جنگجوؤں کے لئے آپ موجود ہیں اور آپ کی دانشمندانہ قیادت سے سب کی امیدیں وابستہ ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے اس پیغام کے تسلسل میں کہا: میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ کی عمر دراز کرے، آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی قوت عطا فرمائے اور (ان شہداء کے) لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

حسن نصراللہ نے مزید کہا: ایران کے وزیر خارجہ مرحوم حسین امیرعبداللہیان نے تمام بین الاقوامی فورمز پر مزاحمت کا علم دفاع اٹھا رکھا تھا۔

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے مزید کہا: میں آپ کو حزب اللہ، جنگجوؤں، سابق فوجیوں، اس کے شہداء کے اہل خانہ اور مزاحمت کے حامیوں کی جانب سے انتہائی مخلصانہ تعزیت پیش کرتا ہوں۔

میں خلوص دل سے حزب اللہ، مزاحمتی فورسز، سابق فوجیوں اور مزاحمت کے حامیوں اور شہداء کے اہل خانہ کی جانب سے آپ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .