۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ سید مرید حسین نقوی

حوزہ/ یہ عظیم سانحہ رہبر معظم امام خامنہ ای، انقلاب اسلامی ایران اور محور مقاومت کے رکن ممالک اور ایرانی عوام کے لئے مصیبت کی گھڑی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ناظم اعلیٰ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ ابراہیم رئیسی مظلوموں کی امید تھے۔

انہوں نے اس موقع پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظیم سانحہ رہبر معظم امام خامنہ ای، انقلاب اسلامی ایران اور محور مقاومت کے رکن ممالک اور ایرانی عوام کے لئے مصیبت کی گھڑی ہے۔

ہم اللہ تعالیٰ سے ان عظیم شہداء کے لئے رحمت اور پسماندگان کے لئے صبر کی دعا کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ملت ایران ثابت قدمی کے ساتھ امام خمینی رح اور شہداء کے راستے پر چلتی رہے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .