۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل خانزادی

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل خانزادی نے کہا ہے کہ شہداء کے خون کی برکت سے ایران ایک عظيم اور بلا منازعہ طاقت میں تبدیل ہوگيا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل خانزادی نے کہا ہے کہ شہداء کے خون کی برکت سے ایران ایک عظيم اور بلا منازعہ طاقت میں تبدیل ہوگيا ہے۔

ایرانی بحریہ کے سربراہ نے آج کنارک ضلع میں شہید آرش پاکدل کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات میں شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اور جانبازوں کے اہلخانہ  اسلامی نظام کے لئے افتخار کا باعث ہیں۔

ایڈمرل خانزادی نے کہا کہ شہداء کے خون کی برکت سے آج ایران ایک عظیم اور بلا منازعہ طاقت میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ شہداء کے اہل خانہ سے استقامت ، پائداری اور صبر کا سبق سیکھا ہے۔

ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ شہداء ہمارے لئے نمونہ عمل اور مشعل راہ ہیں اورہم ملک و قوم کے دفاع میں  شہداء  کے راستے پر گامزن رہیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .