۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
تصاویر/نشست گروه های جهادی با آیت الله اعرافی

حوزہ / رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امیدیں حوزہ علمیہ سے وابستہ ہیں ،کیونکہ ان سالوں میں  حوزہ  نے کچھ ایسی سرگرمیاں انجام دیں ہیں ،  اور وژن دستاویز تیار کیا ہے۔ ہمیں اس امید کی قدر دانی کرتے ہوئے ،بہتر مستقبل کے لئے کام کرنا چاہئے۔حوزہ کو اپنی زمہ داریاں پوری کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے قم میں مدرسہ معصومیہ کے سربراہ سے ملاقات کے دوران ،  امام راحل کی برسی کا ذکر کرتے ہوئے  کہا کہ یہ ایام، الہی ایام میں سے ہیں جسکی نظیر ہمیں 1400سال کی پوری تاریخ میں ملنا بہت ہی سخت اور دشوار ہے. در حقیقت ، 15 خرداد  تاریخی ایک اہم موڑ تھا کہ جسکا نتیجہ ہمارے سامنے ہے. 

مدارس کی سپریم کونسل کے رکن نے کہا کہ 15 خرداد،  انقلاب کے بعد کے کاموں کا بنیادی مرکز ہے۔ یہ دن انقلاب کے عظیم درخت کی جڑ ہے ،جو کہ اس مقام تک پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہم نکتہ یہ ہے کہ یہ دن، دینی مدارس  کا تاریخی دورہ ہے۔ اگرچہ حوزہ علمیہ کا دار و مدار، اور بنیاد سیاسی اور اجتماعی ہے ، لیکن 15 خرداد نے مدارس کو متحرک کردیا ،اور ان عوامل کو دور کردیا جس کی وجہ سے قیام 15 ویں خرداد  میں مدارس کی شرکت  نہ ہوسکے۔ اور حوزہ میں امام راحل کی روشنی ظاہر ہوئی ،اور اس میدان میں حوزہ اور علماء  نے  بہت سے شہداء کو بھی پیش کر دیا ۔
 

1400 سال بعد حوزہ کا پیغام

مدارس کو دھڑکنے والے دل کی مانند ہونا چاہئے، جو معاشرے اور دنیا کی فکر و معرفت کا انتظام کرتا ہے

دینی مدارس کے سربراہ نے مدارس کے فرائض کا تذکرہ کرتے ہوئے اور معاشرے کی ضروریات کے لئے حوزہ کو جواب گو رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ : مدارس کو دھڑکنے والے دل کی مانند ہونا چاہئے، جو معاشرے اور دنیا کی فکر و معرفت کا انتظام کرتا ہے، اور دیگر تمام انسانی زندگی کے انتظام و معاش کو واضح کرتا ہے ،اورمدارس کو 7 ارب افراد اور آئندہ نسلوں کی فکری، اور علمی ضرورتوں کا جواب دینے کے لئے تیار ہونا چاہیے ۔ انقلاب ، امام راحل اور امام خامنہ ای کا پیغام یہی ہے اور حوزہ علمیہ کے پیغام بھی ایسا ہی ہے.

آیت اللہ اعرافی نے کہا کہ ہمیں اس معاملے میں موجود کمزوریوں کو اپنے اُوپر غالب  نہیں آنے دینا  چاہئے، اور نہ ہی خود کو کمتر سمجھنا چاہئے۔مدارس  اور انقلاب کا پیغام یہ ہے کہ حوزہ والے لازمی طور پر اپنی صلاحیت سے آگے بڑھ سکتے ہیں ۔ حوزہ کی طرف سے پیدا ہونے والی زبردست بیداری کے ساتھ ، درعین حال انقلاب سے متاثر ہوتے ہوئے ،مزید انقلاب برپا کرنے کی ضرورت ہے.

حوزہ علمیہ کا مشن

دینی مدارس کے سربراہ  نے مزید کہا کہ جب میں دنیا کی شخصیات کو خط لکھتا ہوں کہ حوزہ علمیہ نے یہ سرگرمیاں صحت و سلامتی  کے میدان میں انجام دی ہیں ، عملی طور پر ہم دیکھتے ہیں کہ یہ سرگرمیاں ان کے لئے عجیب ہیں ، جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہئے ، کیونکہ حوزہ علمیہ کی نمایاں خصوصیات ہی یہی ہیں کہ وہ علمی ،اجتماعی ،سیاسی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دے. 

رہبر معظم  انقلاب اسلامی  کی امیدیں حوزہ علمیہ سے 

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی امیدیں حوزہ علمیہ سے وابستہ ہیں ،کیونکہ ان سالوں میں  حوزہ  نے کچھ ایسی سرگرمیاں انجام دیں ہیں

امام جمعہ قم نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی امیدیں حوزہ علمیہ سے وابستہ ہیں ،کیونکہ ان سالوں میں  حوزہ  نے کچھ ایسی سرگرمیاں انجام دیں ہیں، اور وژن دستاویز تیار کیا ہے۔ 
ہمیں اس امید کی قدر دانی کرتے ہوئے ،بہتر مستقبل کے لئے کام کرنا چاہئے۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا کہ ہمیں  اور حوزہ علمیہ کی نیک ، انقلابی اور مہذب نسل کو اپنی صلاحیت پر یقین اور امید رکھتے ہوئے ،ان عظیم کاموں کو انجام تک پہنچانا چاہئے۔

آخر میں دینی مدارس کے سربراہ نے اپنی گفتگو کو سمیٹتے ہوئے، تمام مراحل میں مدارس کےطلباء  کی موجودگی کی ضرورت، مدارس میں تعلیم اور تعلم ،اور نظریہ سازی  کی ضرورت ،پر زور دیا.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .