۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حجت الاسلام و المسلمین شعبانی

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین شعبانی نے حوزہ ھای علمیہ کو مزید مضبوط کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر تاکید کی کہ دینی مدارس، علماء اور طلاب کی تعلیمی صلاحیت کو مزید مستحکم کر کے ہم ان کی تربیت کریں گے تاکہ وہ دشمن کے مقابلے میں بنیان مرصوص کی طرح کھڑے ہوں اور مسائل کو ختم کر سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر ​ہمدان کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین شعبانی نے حوزہ علمیہ ہمدان کے مسئولین، اساتید اور ورکرز کے ساتھ ایک ملاقات میں انہیں نئے سال کی تبریک پیش کرتے ہوئے کہا: نمائندہ ولی فقیہ کا مقام کسی خاص شخص کے ساتھ مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ حوزہ اسلام اور روحانیت سے  متعلق ہے۔ پس اس بنا پر حوزہ ھای علمیہ اس مقام کی حفاظت کے لئے اور ولایت فقیہ کے اجراء میں اس کے بازؤوں کی حیثیت رکھتے ہوئے مہم ترین کردار کو ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: اگر یہ مقام کامیاب ہو تو اس کا معنی یہ ہے کہ اسلام و روحانیت کامیاب ہوئے ہیں اور اگر خدانخواستہ ایسا نہ ہو تو یہ کسی ایک شخص کی تضعیف و کمزوری نہ ہو گی بلکہ روحانیت و علماء کے مقام کی کمزوری شمار ہو گی۔

حجت الاسلام و المسلمین شعبانی نے حوزات علمیہ کے انقلاب اسلامی  کے اہداف اور ان کی پیشرفت میں مؤثر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ اور نمائندگی ولی فقیہ کبھی بھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے اور نہ ہی کبھی ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ ممکن ہے کہ دونوں کے آگے بڑھنے کی روش اور راستے جدا جدا ہوں لیکن ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہئے کہ دونوں کا مقصد ایک ہے اور یہی چیز دونوں کے جدائی ناپزیر ہونے اور آپس میں یک محور ہونے پر دلیل بھی ہے۔

ہمدان کے امام جمعہ نے آخر میں حوزہ علمیہ کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئےکہا: انشاء اللہ حوزہ ھای علمیہ،علماء اور طلاب کی تعلیمی صلاحیت کو مزید مستحکم کر کے ہم ان کی تربیت کرینگے تاکہ وہ دشمن کے مقابلے میں بنیان مرصوص کی طرح کھڑے ہوں اور مسائل کو ختم کر سکیں۔

حوزہ علمیہ کے ڈائریکٹر آیت اللہ سید مصطفی موسوی اصفہانی نے بھی مدارس علمیہ کی فعالیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: سیلاب کے حادثہ میں حوزہ علمیہ ہمدان کے طلباء پہلے دن سے ہی دوسرے امداد رساں اداروں کے ساتھ مل کر لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ حوزہ علمیہ ہمدان نے ہر مقام میں اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ وہ اپنے پورے وجود کے ساتھ اسلام اور رہبر معظم کی خدمت میں حاضر ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .