جمعہ 25 اپریل 2025 - 07:43
حوزہ علمیہ کو اس کی شایان شان صلاحیتوں اور خوبیوں کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کریں

حوزہ/ آیت اللہ شب زنده دار نے کہا: حوزہ کی پیشرفت اور اس کی حقیقی کام تاحال دنیا کے لیے اجنبی ہے۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ حوزہ کو اس کی صلاحیتوں اور خوبیوں کے ساتھ دنیا کو متعارف کرایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے سیکریٹری آیت اللہ شب زنده دار نے حوزہ و یونیورسٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمد باقر سعیدی روشن سے ملاقات میں ان مراکز اور اداروں کی جانب اشارہ کیا جو خالص حوزوی نہیں ہیں لیکن ترقی اور پھیلاؤ کی راہ پر گامزن ہیں۔

حوزہ علمیہ کو اس کی شایان شان صلاحیتوں اور خوبیوں کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کریں

انہوں نے مزید کہا: یہ مراکز بعض اوقات دیگر اداروں کے زیر نظر سرگرم عمل ہیں اور کسی نہ کسی درجے میں حوزہ کے سنجیدہ رقیب بن چکے ہیں، چاہے وہ سہولیات کے لحاظ سے ہوں یا اسناد کی فراہمی کے اعتبار سے اور ممکن ہے کہ یہ مراکز خالص حوزوی فضلاء کی نظر میں معتبر نہ ہوں اور رسمی حیثیت بھی حاصل نہ کر سکیں۔

آیت اللہ شب زنده دار نے کہا: کیا حوزات علمیہ میں یہ صلاحیت اور قابلیت نہیں کہ ان مراکز کو حوزہ کی طرف پلٹا سکیں؟ حالانکہ حوزہ یقینی طور پر اس صلاحیت کا حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حوزہ علمیہ کی پیشرفت، اس کے حقیقی کام اور فکری افکار دنیا کے لیے اب تک نامعلوم ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ حدالامکان کوشش کریں حوزہ کو اس کی شایان شان صلاحیتوں کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha