حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ ہمدان کے حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ موسوی اصفہانی اور نائب مدیر حجت الاسلام والمسلمین بطحائیان کی موجودگی میں مدارس علمیہ کے مدیران کے ساتھ "بیت شہید مدنی" میں نشست کا انعقاد کیا گیا۔
آیت اللہ موسوی اصفہانی نے اس نشست کے آغاز میں حوزاتِ علمیہ کے مدیران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے طلبہ کی تعلیمی اور اخلاقی صورتحال پر مسلسل توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ مدارس کے روحانی معیار کو بہتر کرنے پر تاکید کی۔
انہوں نے رہبر معظم انقلاب کی تبلیغ کے حوالے سے ہدایات کی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: طلبہ کو چاہیے کہ ہر ممکن موقع پر تبلیغ اور عوام خاص طور پر نوجوانوں سے گفتگو کے ذریعہ ان کے شکوک و شبہات کا ازالہ کریں۔
آیت اللہ موسوی اصفہانی نے مزید کہا: حوزاتِ علمیہ کے مدیران کو چاہیے کہ وہ نوجوان اور باصلاحیت افراد کو حوزہ علمیہ میں شامل کرنے کے لیے ایک منظم منصوبہ تیار کریں۔ تعلیمی سال کے دوران، تعلیمی اداروں کے ساتھ اجلاس اور حلقہ صالحین میں شرکت کے ذریعہ باصلاحیت اور مستعد نوجوانوں کی شناخت اور ان کے حوزہ علمیہ میں شامل ہونے کے اقدامات کیے جائیں۔
آپ کا تبصرہ