حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے سیکنڈ سیکرٹری آیت اللہ جواد مروی نے صوبہ آذربائیجان غربی کے نمائندہ ولی فقیہ اور شہر ارومیہ کے امام جمعہ، ان کے معاونین، ائمہ جمعہ اور حوزاتِ علمیہ کے مدیران سے ایک ملاقات کے دوران کہا: ممتاز اور باصلاحیت نوجوانوں کو حوزہ علمیہ کی طرف راغب کرنے کے لیے توجہ اور منصوبہ بندی ضروری ہے۔ اگرچہ جوانوں کو حوزہ علمیہ میں شامل کرنے کی اچھی کوششیں ہوئی ہیں لیکن ان میں مزید وسعت اور توجہ دینی چاہئے۔
انہوں نے کہا: علماء، اسلامی ثقافت کے فروغ اور توسیع کے ذمہ دار ہیں، اس لیے اسے ہمیں سماجی اور ثقافتی تنوع پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہیے۔
آیت اللہ جواد مروی نے ممتاز اور باصلاحیت نوجوانوں کی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا: ہمیں ایسے نوجوانوں کی تربیت کے لیے بھرپور کوشش کرنی چاہیے جو اپنی معاشرتی ضروریات کا جواب دے سکیں۔
انہوں نے مزید کہا: صنف علماء اور حوزہ علمیہ کے خلاف پروپیگنڈے کے باوجود ہمارے پاس ایسے نوجوان موجود ہیں جو حوزہ علمیہ میں شامل ہونے کے لیے تیار اور دلچسپی رکھتے ہیں۔ اگر ہم ان میں سے باصلاحیت افراد کو حوزہ علمیہ میں شامل کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو یہ معاشرے کی تربیت کے لیے انتہائی مفید ہوگا۔
آیت اللہ مروی نے طلاب کی جامعیت کے لیے درست منصوبہ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا: کبھی کبھی حوزہ میں تخصصی رجحانات سامنے آتے ہیں جو کہ اچھی بات ہے لیکن میری گزارش یہ ہے کہ نوجوان طلاب اور فضلاء کو معاشرے کی ضرورت اور اس میں موجود مسائل کے حل کی طرف راغب کریں۔
آپ کا تبصرہ