اتوار 22 دسمبر 2024 - 13:17
نوجوانوں کے ذہنی مسائل حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے/ حوزہ علمیہ کی فکری اور ثقافتی قیادت کے لیے پرعزم ہیں

حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے قم المقدسہ میں منعقدہ حوزہ علمیہ کے تحقیقی مراکز کے مدیران اور معاونین کے ساتھ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کے ذہنی مسائل کو حل کرنے اور فکری قیادت کی ضرورت پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے قم المقدسہ میں منعقدہ حوزہ علمیہ کے تحقیقی مراکز کے مدیران اور معاونین کے ساتھ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کے ذہنی مسائل کو حل کرنے اور فکری قیادت کی ضرورت پر زور دیا۔

آیت اللہ اعرافی نے ولادت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت کے موقع پر کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) ایک عظیم علمی رہنما ہیں۔ وہ نہ صرف ائمہ معصومینؑ کی ماں ہیں بلکہ ان کی زندگی ایک ایسا نمونہ ہے جو تمام انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔

نوجوانوں کے ذہنی مسائل حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے/ حوزہ علمیہ کی فکری اور ثقافتی قیادت کے لیے پرعزم ہیں

حضرت زہرا (س) کے علم و عبادت کی عظمت کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ان کی عبادت فرشتوں کے لیے فخر کا باعث تھی اور ان کی شخصیت فکری اور روحانی رہنمائی اور قیادت کا محور تھی۔

ثقافتی خلاؤں کو پر کرنے میں مدارس کا کردار

انہوں نے حوزہ علمیہ کی فکری اور ثقافتی قیادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مدارس صرف مطالبات پیش کرنے والے نہیں بلکہ ان کے جوابات دینے والے بھی ہیں، آیت اللہ اعرافی نے کہا کہ اگر مدارس، دین اور ثقافت کے معمار اور رہنما نہیں ہوں گے تو وہ اپنے حقیقی منصب و مقام سے محروم ہو جائیں گے۔

نوجوانوں کے ذہنی مسائل حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے/ حوزہ علمیہ کی فکری اور ثقافتی قیادت کے لیے پرعزم ہیں

نوجوانوں کے ذہنی گتھیوں کو سلجھانے کی ضرورت

آیت اللہ اعرافی نے نوجوان نسل کے ذہنی مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حوزہ علمیہ کو ایسے نظریات پیش کرنے کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کی ذہنی گتھیوں کو سلجھا سکیں۔ انہوں نے شہید مطہری کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نظریات جدید دور کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے انتہائی موزوں تھے، اور ایسے مزید نظریات کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔

نوجوانوں کے ذہنی مسائل حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے/ حوزہ علمیہ کی فکری اور ثقافتی قیادت کے لیے پرعزم ہیں

تحقیق و مطالعہ کی اہمیت

انہوں نے حوزہ علمیہ میں تحقیقی کاموں کے دائرے کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دینی تحقیقات میں ایسی بنیادیں فراہم کی جائیں جو موجودہ اور آنے والے دور کے مسائل کو حل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے تحقیقی ادارے ایسے نظریات تخلیق کریں جو عملی اور ثقافتی ضروریات کو پورا کر سکیں۔

نوجوانوں کے ذہنی مسائل حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے/ حوزہ علمیہ کی فکری اور ثقافتی قیادت کے لیے پرعزم ہیں

ثقافتی شناخت نئی اور نسل کی رہنمائی

آیت اللہ اعرافی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حوزہ علمیہ کو اپنی ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنے اور جدید دور کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو دینی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لیے جدید ذرائع اور ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔

آیت اللہ اعرافی کے مطابق، حوزہ علمیہ کا مقصد نہ صرف دینی نظریات پیش کرنا ہے بلکہ انہیں عملی جامہ پہنانا بھی ہے، تاکہ موجودہ دور کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھا اور حل کیا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .