جمعرات 22 مئی 2025 - 17:14
علم اگر ایمان سے خالی ہو تو زہرِ قاتل بن جاتا ہے

حوزہ/ جنوبی خراسان میں رہبر معظم کے نمائندے حجت‌الاسلام والمسلمین سید علی رضا عبادی نے وزارت علوم، تحقیقات و ٹیکنالوجی کے نائب وزیر برائے ٹیکنالوجی و نوآوری سے ملاقات کے دوران علم و ٹیکنالوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے خبردار کیا کہ "ایمان سے خالی علم انسانیت کے لیے ایک مہلک خطرہ بن سکتا ہے۔"

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی خراسان میں رہبر معظم کے نمائندے حجت‌الاسلام والمسلمین سید علی رضا عبادی نے وزارت علوم، تحقیقات و ٹیکنالوجی کے نائب وزیر برائے ٹیکنالوجی و نوآوری سے ملاقات کے دوران علم و ٹیکنالوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے خبردار کیا کہ "ایمان سے خالی علم انسانیت کے لیے ایک مہلک خطرہ بن سکتا ہے۔"

انہوں نے بیان کیا: "یہ کائنات سراسر علم و قانون پر استوار ہے، اور انسان اس کائنات کا ایک چھوٹا نمونہ ہے، علم انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنیادی شرط ہے، مگر انسان صرف مادی ضروریات پر قانع نہیں ہوتا بلکہ فطری طور پر حقیقت کی تلاش میں رہتا ہے۔"

قرآنی آیت «وَ عَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاءَ کُلَّهَا» کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا: "انسان کو دیگر مخلوقات پر جو برتری حاصل ہے وہ اسی علم کی بنیاد پر ہے، اور علم صرف مادیات کی خدمت تک محدود نہیں بلکہ ایک قوم کی آزادی اور استقلال کا ضامن بھی ہے، بشرطیکہ وہ علم دوسروں کے تسلط سے آزاد ہو۔"

حجت‌الاسلام والمسلمین عبادی نے مزید کہا: "علم بذات خود کافی نہیں، بلکہ ایمان کا ساتھ اس کے لیے ضروری ہے۔ اگر علم، ایمان سے جدا ہو جائے تو بچھو کے زہر کی مانند خطرناک بن جاتا ہے، جیسا کہ آج ہم دیکھتے ہیں کہ بے دین سائنسدانوں نے مہلک ہتھیار بنا کر انسانیت کو ہلاکت خیز تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔"

انہوں نے علم کے بغیر دین کے خطرے کی طرف بھی متوجہ کیا اور کہا: "دہشتگرد گروہ اور نہروان کے خوارج، جاہلانہ ایمان کا نتیجہ ہیں، اور دوسری جانب، بے ایمان علم بھی فتنہ انگیز ہے۔ انسانی سماج کے لیے سب سے بڑا خطرہ یہی ہے کہ نہ دین میں علم ہو اور نہ علم میں دین۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha