حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین شعبۂ قم کی طرف سے گزشتہ دنوں دفتر میں کابینہ اور شوریٰ عمومی کی باہمی نشست منعقد ہوئی، جس میں مجلس وحدت کے منشور اور اہداف اور حوزہ علمیہ قم میں طلاب کی مختلف مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تبادلہ خیال کیا گیا۔
نمازِ مغربین کے بعد شہید خدمت آیت اللہ رئیسی کی برسی کی مناسبت سے ڈاکٹر مجید طرقی نے خطاب کیا۔
انہوں نے اہل ایمان کی صفات کو بیان کرتے ہوئے شہید رئیسی کی شخصیت پر روشنی ڈالی کہ وہ ایمان بالغيب کے مالک و سحر خیزی کرنے والے تھے اور دنيا کی کسی بھی طاقت سے خوفزدہ نہیں ہوتے تھے؛ اسی لیے انہوں نے صدر منتخب ہوتے ہی امریکہ کو للکارتے ہوئے کہا کہ ہم مذاکرات نہیں کریں گے۔










آپ کا تبصرہ