منگل 9 ستمبر 2025 - 15:20
علمائے شیعہ معاشرے کی فکر و ایمان کے محافظ ہیں

حوزہ / آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا: علمائے شیعہ معاشرے کی فکر اور ایمان کے محافظ ہیں، جس طرح سرحدوں کے محافظ اپنی جان سے سرزمین کا دفاع کرتے ہیں اسی طرح علماء دین عوام کے عقائد و نظریات کی پاسبانی کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا (ع) کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے مدرسہ علمیہ حجتیہ آمل کے طلاب سے ملاقات میں "اسلامی تہذیب کے بشریت کی تاریخ میں کردار" کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج کی انسانی تہذیب اسلامی تہذیب کی مرہونِ منت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: علمائے شیعہ معاشرے کی فکر و ایمان کے محافظ ہیں جیسے بارڈر پر سپاہی اپنی جان سے خاک وطن کی حفاظت کرتے ہیں ویسے ہی دینی علما لوگوں کے عقائد کی نگہبانی کرتے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین مروی نے دینی سرگرمیوں میں زمانہ شناسی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: بصیرت اور موقع کی درست پہچان فکری اور اعتقادی محافظ کی سب سے بنیادی شرط ہے۔ علمائے دین کو حالات سے آگاہ ہو کر نافع اور مفید علم کو معاشرے میں پھیلانا چاہیے۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا: طلاب کو بھی علماء سلف کے طرزِ زندگی کو اپنا نمونہ بنانا چاہئے کیونکہ اکابرین نے تاریخ میں علماء کی سیرت اور سوانح عمری محفوظ کی ہیں تاکہ آنے والی اس سے نسلیں فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے کہا: علماء و روحانیت کو اپنی اصل کو پہچاننا چاہیے اور یہ جاننا چاہیے کہ وہ اسلامی تاریخ میں ایک بابرکت اور مستحکم سلسلے کا تسلسل ہیں لہٰذا انہیں دشمن کے مقابلے میں ہوشیاری اور ان کی دین مخالف سرگرمیوں پر بھی مسلسل نظر رکھنی چاہئے۔

حجت الاسلام والمسلمین مروی نے تمام امور میں اخلاص کو بنیادی محور قرار دیتے ہوئے کہا: عالم دین کو معاشرے کی تربیت سے پہلے اپنی نفس کی تہذیب کرنی چاہیے کیونکہ صرف خودسازی کے ذریعہ ہی عوام کی ہدایت میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکتا ہےعلمائے شیعہ معاشرے کی فکر و ایمان کے محافظ اور پاسبان ہیں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha