حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس خبرگان رہبری میں ایران کے صوبہ آذربائیجان شرقی کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین محمد تقی پور محمدی نے تبریز شہر میں علامہ سید محمد حسین طباطبائی کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: شیعہ دانشمند اور علماء دینی و عقیدتی سرحدوں کے محافظ ہیں تاکہ دشمن دین میں نفوذ نہ کر سکے اور نوجوانوں کو گمراہ نہ کر پائے۔
انہوں نے علامہ طباطبائی کے علمی مقام اور حکمت و فلسفہ میں ان کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: دورانِ غیبت حضرت حجت (عج) میں اگر علامہ طباطبائی جیسے علماء نہ ہوں تو عقیدے اور اعتقاد کی سرحدوں کے محافظ بھی باقی نہ رہیں گے۔
حجت الاسلام پورمحمدی نے مزید کہا: علامہ طباطبائی جیسے علماء کا وجود دشمنوں کے تسلط کو روکنے کا سبب بنتا ہے۔