بدھ 7 مئی 2025 - 08:04
حوزہ علمیہ قم عالم اسلام میں علم و دین کی علامت ہے

حوزہ / حوزہ علمیہ قم میں تبلیغی اور ثقافتی امور کے سرپرست نے حوزہ علمیہ قم کے تاریخی اور بین الاقوامی کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے علماء کی تربیت، عصری چیلنجز کے جوابات فراہم کرنے اور وحدت اسلامی کو مضبوط کرنے میں حوزہ کے خاص مقام پر گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ قم میں تبلیغی اور ثقافتی امور کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین مردان‌پور نے حوزہ علمیہ قم کی دوبارہ تاسیس کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر حوزہ نیوز کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے اس علمی اور دینی ادارے کی اہمیت اور برکات کو بیان کیا۔

انہوں نے حوزہ علمیہ قم کے عالم اسلام میں مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ قم، عالم اسلام کے سب سے اہم علمی اور دینی مراکز میں سے ہے اور قدیم زمانے سے اسلامی افکار کی تشکیل اور عظیم علماء و فلاسفہ کی تربیت میں نمایاں کردار ادا کرتا آیا ہے۔ یہ حوزہ اپنے طویل علمی پس منظر کے ساتھ نہ فقط ایران میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی علم و دین کی علامت کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

حجت الاسلام مردان‌پور نے مزید کہا: حوزہ علمیہ قم کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک علم اور ایمان کا گہرا امتزاج ہے۔ اس حوزہ میں عظیم علماء اور ممتاز مفکرین کی تربیت ہوئی ہے جنہوں نے دینی اور فلسفی متون سے استفادہ کرتے ہوئے اسلامی معارف عالیہ کو بیان کیا ہے اور ہمیشہ معاشرے کے سوالات اور روزمرہ چیلنجز کا جواب دینے کے لیے حاضر رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha