بدھ 13 اگست 2025 - 17:39
نظام اسلامی کے تحفظ کی کوشش کرنا بھی عبادت ہے

حوزہ / حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے "تبلیغات اسلامی رابطہ کونسل" کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا: اس کونسل کے پروگرام نظامِ جمہوری اسلامی کے لیے نہایت اہم ہیں اور بلا شبہ یہ عظیم عمل عبادت شمار ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ اور سرپرست تبلیغات اسلامی رابطہ کونسل حجت الاسلام والمسلمین محمد حسین موسی پورنے اپنے معاونین اور اس ادارے کے مدیران کے ہمراہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی سے قم میں ملاقات و گفتگو کے لیے حاضر ہوئے۔

حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے اس ملاقات میں تبلیغات اسلامی رابطہ کونسل کی سرگرمیوں کو نہایت مفید اور نظامِ جمہوری اسلامی کے لیے حیاتی قرار دیتے ہوئے کہا: اس کونسل کے اقدامات کے آثار و برکات واضح ہیں اور یقیناً یہ عظیم خدمت عبادت ہے جو نظام کے تحفظ میں گہرا اثر رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا: یہ کونسل دشمنوں کی نرم جنگ کی سازشوں کو ناکام بناتی ہے، عوامی صلاحیتوں سے بہترین انداز میں استفادہ کرتی ہے اور یہ جاننا ضروری ہے کہ جدوجہد صرف ہتھیار سے نہیں ہوتی، بعض اوقات آپ کے زیر اہتمام پروگرامز کسی بھی ہتھیار سے زیادہ مؤثر اور طاقتور ثابت ہوتے ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ آپ شامل عنایاتِ الٰہی رہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات کے آغاز میں حجت الاسلام والمسلمین موسی پور نے ایام اربعین حسینی پر تعزیت پیش کی اور تبلیغات اسلامی رابطہ کونسل کے مشن، اہداف اور کردار پر مبنی رپورٹ بھی پیش کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha