حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمدباقر قالیباف نے اپنے قم کے سفر کے دوران حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے اس ملاقات میں پارلیمنٹ کے اقدامات اور آئندہ کے پروگراموں کے ضمن میں ملکی اہم مسائل کے حل پر تاکید کی۔
انہوں نے عوام کی اقتصادی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: بدقسمتی سے کچھ افراد ایسے ہیں جو عوام کا حق عوام تک پہنچنے نہیں دیتے۔ یہ بھی سنا ہے کہ بعض بینکوں نے اپنے اقدامات سے مہنگائی اور عوام پر دباؤ میں اضافہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تحقیق اور ایسے نقصان دہ اقدامات کی روک تھام کے لیے سنجیدہ فیصلہ ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا: رہائش (مسکن) آج کے معاشرے کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اگر حکومت عوام کو زمین فراہم کرے تو رہائش کے مسئلے کا بڑا حصہ حل ہو جائے گا کیونکہ زمین رہائش کے اخراجات کا تقریباً نصف حصہ بنتی ہے۔
حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے ثقافتی مسائل کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: جمہوریہ اسلامی صرف معیشت اور سیاست سے ہی معنی نہیں پاتی بلکہ ثقافتی اور معنوی مسائل پر بھی سنجیدہ توجہ ضروری ہے۔









آپ کا تبصرہ