جمعہ 5 دسمبر 2025 - 08:23
حوزہ علمیہ کو ایک نئے زاویے اور تحقیقی انداز کے ساتھ معاشرے کی ضروریات کا جواب دینا چاہیے

حوزہ/ ثقافتی انقلاب سپریم کونسل کے سکریٹری نے کہا: حوزات علمیہ تاریخ بھر میں ہمیشہ اسلامی فکر و ثقافت کے محرّک رہے ہیں اور آج بھی ضروری ہے کہ وہ موجودہ دور کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی نگاہ اور تحقیقی روش کے ساتھ معاشرے کی ضروریات کا موثر جواب دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ثقافتی انقلاب سپریم کونسل کے سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین عبد الحسین خسروپناه نے اساتذہ، محققین اور حوزہ علمیہ کے طلاب کی موجودگی میں "اسلامی تہذیب میں حوزہ علمیہ کی تحقیق کا مقام" کے عنوان پر منعقدہ فقہ و کلام معاصر کی تخصصی کتابی نمائش کی پہلی نشست میں اپنے خطاب کے دوران حوزات علمیہ میں علمی تحقیق کی اہمیت اور اسلامی تہذیب کی تشکیل میں اس کے بنیادی کردار کا تذکرہ کیا۔

انہوں نے کہا: حوزات علمیہ تاریخ کے ہر دور میں اسلامی فکر و ثقافت کے محرک رہے ہیں اور آج بھی ضروری ہے کہ وہ ایک نئے زاویے اور جدید نگاہ و روش کے ساتھ سماجی فکری، دینی اور تہذیبی ضروریات کو پورا کریں۔

ثقافتی انقلاب سپریم کونسل کے سکریٹری نے مزید کہا: شیعہ کے قدیم حدیثی مصادر اور ان میں جدید اضافات کے طریقوں پر خصوصی توجہ انتہائی ضروری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha