ہفتہ 17 مئی 2025 - 19:16
حوزہ علمیہ عوام کے لیے پناہ گاہ ہے جس نے ہمیشہ دین کے تحفظ اور معاشرے کی ہدایت میں حیاتی کردار ادا کیا

حوزہ/ حوزہ علمیہ خوزستان کے مدیر نے کہا: حوزہ علمیہ خوزستان کی جڑیں دوسری صدی ہجری تک پہنچتی ہیں جب اہواز، شوشتر، ہویزه اور بہبہان جیسے شہر علمی حلقوں، محدثین، فقہاء حتیٰ کہ امام زمان (عج) کے خاص نائبین کی تربیت کا مرکز تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں حوزہ علمیہ خوزستان کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین سید محمدعلی بلادیان نے کہا: حوزات علمیہ نے ہمیشہ دین کے تحفظ، معاشرے کی ہدایت اور اسلامی تعلیمات کی تبیین میں حیاتی کردار ادا کیا ہے لیکن جب ہم مخصوص جغرافیائی پس منظر میں حوزہ علمیہ کی بات کرتے ہیں تو خوزستان کا نام اپنی گہری اور تابناک تاریخ کی وجہ سے خاص طور پر نمایاں ہوتا ہے۔

انہوں نے حوزہ علمیہ خوزستان کی سوشل میڈیا اور میڈیا کے میدان میں تبلیغی سرگرمیوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا: اگرچہ ماضی قریب میں محتاط رویہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ تھا لیکن ہم نے خوزستان میں اس فضا کو بدلنے کی کوشش کی۔ اس مقصد کے لیے ایک کونسل تشکیل دی، تربیتی کورسز منعقد کیے اور طلاب کو ترغیب دی کہ وہ اس میدان میں بھی پیش قدمی کریں۔

حوزہ علمیہ خوزستان کے مدیر نے میڈیا، سوشل میڈیا اور غیر ملکی زبانوں میں مہارتی کورسز کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا: یہ مہارتیں آج کی دنیا میں حوزہ کی رسالت کی تکمیل کے لیے مؤثر ذرائع شمار ہوتی ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین بلادیان نے کہا: حوزہ علمیہ عوام کے لیے پناہ گاہ ہے، ایک مقدس مقام ہے جو دین کے تحفظ کی راہ پر گامزن ہے۔ اگرچہ بعض افراد میں کمی کوتاہی دیکھی جا سکتی ہے لیکن یہ بات حوزہ کے مقام و مرتبہ کو کمزور کرنے کا باعث نہیں بننی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: حوزہ، امام زمان (عج) کے سپاہیوں کا مرکز ہے لہٰذا اسے پوری قوت سے محفوظ اور مضبوط بنایا جانا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha