منگل 26 اگست 2025 - 18:30
اخلاص نیت اور آداب کی رعایت کے ساتھ علم حاصل کرنا زندگی میں برکت عطا کرتا ہے

حوزہ / مدیر حوزہ علمیہ کہگیلویہ و بویر احمد نے نئے داخل ہونے والے طلبہ سے خطاب میں کہا: راہِ طلبگی اپنانا ایک ایسا فیصلہ ہے جو معاشرے کو اعلی اقدار تک پہنچانے میں سرنوشت ساز کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے آئندہ کے نمایاں علمی و دینی چہروں کی تشکیل کے لیے معمول سے زیادہ علمی، اخلاقی اور معنوی محنت پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ صوبہ کہگیلویہ و بویر احمد حجت الاسلام والمسلمین صفدر پناہی نے ادارہ تبلیغات اسلامی کے ثقافتی و مذہبی کیمپ میں منعقدہ "دورہ میثاق طلبگی" کی افتتاحی تقریب میں، ماہِ ربیع الاول اور ولادت رسول اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد پر مبارک باد پیش کی اور طلبہ کی حوزہ میں شمولیت کو ایک "سرنوشت ساز" فیصلہ قرار دیا۔

انہوں نے اس پروگرام کے منتظمین کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: "میثاق طلبگی" اس بات کا موقع ہے کہ طلبہ حوزات علمیہ کے حالات، پروگراموں اور علمی و اخلاقی فضا سے آگاہ ہوں۔

مدیر حوزہ علمیہ صوبہ کہگیلویہ و بویر احمد نے علم کی جستجو کے بارے میں متعدد روایات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اخلاص نیت اور آداب کی رعایت کے ساتھ علم حاصل کرنا، انسان کو خدا کی خاص حفاظت اور زندگی میں برکت عطا کرتا ہے اور اس راستے میں طلاب دینی علوم کے ساتھ ساتھ اخلاق، کردار اور معنویت میں بھی ترقی کرتے ہیں۔

انہوں نے نئے طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آپ کی کوشش معمول سے کچھ زیادہ ہونی چاہیے، اس طرح کہ کلاسوں میں پوری توجہ کے ساتھ حاضر ہوں، کسی بات میں ابهام ہو تو استاد سے سوال کریں، ہم مباحثی ساتھیوں سے تبادلۂ خیال کریں اور اساتذہ کی علمی و اخلاقی نصیحتوں پر مکمل عمل کریں تاکہ آپ مستقبل میں ملک کے نمایاں علمی و دینی چہرے بن سکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha