۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
رییس حوزه علمیه خواهران استان اردبیل

حوزہ / حجت الاسلام رسول خواستہ نے اردبیل میں منعقدہ "محفلِ انس با قرآن" میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: نوجوانی، خداشناسی اور خود شناسی کے لئے بہترین فرصت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی اردبیل سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ اردبیل میں حوزہ علمیہ خواہران کے مدیر حجت الاسلام رسول خواستہ نے "مہدیہ اردبیل" میں منعقدہ "محفلِ انس با قرآن" میں نوجوان طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: نوجوانی، خدا کی معرفت حاصل کرنے اور خود شناسی کا بہترین موقع اور فرصت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس عمر میں انسان کسی بھی دوسری وابستگی سے ہٹ کر معرفتِ دینی تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے۔

حجت الاسلام رسول خواستہ نے کہا: نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ غلط راستے اور گناہ سے آلودہ عقائد کو پہچانیں اور ان سے کنارہ کشی اختیار کریں تاکہ وہ اپنی اصلاح اور سعادتمندی کی راہ پر چل سکیں۔

صوبہ اردبیل میں حوزہ علمیہ خواہران کے مدیر نے کہا: اس عمر میں صحیح خصلتوں اور درست طرز عمل کو پہچاننا بہت ضروری ہے۔ نوجوانوں کو عقلانیت پر بھروسہ اور اخلاق اور احکام الٰہی کی پابندی کرتے ہوئے اپنی زندگی میں صحیح راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: طولِ تاریخ میں ہم مشاہدہ کرتے ہیں کہ بہت سے علماء اور دانشمندوں نے بھی صحیح راستے کے انتخاب میں غلطیاں کیں اور وہ اپنے آپ کو لغزشوں سے نہ بچا سکے۔

حجت الاسلام رسول خواستہ نے نوجوانوں کے نصیحت کرتے ہوئے کہا:اس راہ میں خطا بھی ممکن ہے اور آزمائشیں بھی آنی ہیں لہذا اپنی عقل و تجربہ کے ساتھ ساتھ شرعی احکام و اصول کی پابندی کو اپنا شیوہ قرار دیں تاکہ احکامِ الہی کی نسبت ہم اپنے فرائض کو احسن طریقہ سے انجام دے سکیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .