۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
مدیر حوزه علمیه استان یزد در جمع طلاب مدرسه علمیه مدینة العلم کاظمیه یزد

حوزہ / ایران کے صوبہ یزد میں حوزہ علمیہ کے مدیر نے "مدرسہ علمیہ مدینۃ العلم کاظمیہ" کے طلباء کو "خودسازی اور تہذیبِ نفس" کے موضوع پر درسِ اخلاق دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی یزد سے نامہ نگار کے مطابق، صوبہ یزد میں حوزہ علمیہ کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین محمد شمس نے "مدرسہ علمیہ مدینۃ العلم کاظمیہ" کے طلباء کو "خودسازی اور تہذیبِ نفس" کے موضوع پر درسِ اخلاق میں کہا: خداوند متعال کا انسان کی تخلیق سے ایک خاص مقصد تھا اور وہ تھا "بندگیٔ انسان"۔ مطلب یہ انسان ہے جس کو اس بندگی کی ضرورت ہے یعنی جب خدا ہمیں عبادت کرنے کا حکم دیتا ہے تو اس کا مقصد قربِ خدا کا حصول ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا: خدا نے اس راستے میں انسان کے لیے راہیں اور اسی طرح موانع بھی قرار دئے گئے ہیں۔

حجت الاسلام شمس نے مزید کہا: اس راستے کی پہلی رکاوٹ شیطان ہے، وہ شیطان کہ جس نے لوگوں کو فریب دینے کی قسم کھائی ہے کیونکہ شیطان اپنے دھتکارے جانے کا سبب و عامل انسان کو سمجھتا تھااور شیطان کی پہلی غلطی یہ تھی کہ اس نے اپنے گناہ کو دیکھے بغیر اس کا الزام کسی اور پر ڈال دیا۔ البتہ بدقسمتی سے ہم انسان بھی بعض اوقات یہی کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: خدا نے ہمارے لیے جو ہدف قرار دیا ہے اس تک پہنچنے کا ہمارے پاس بہترین طریقہ کیا ہے یا دوسرے لفظوں میں شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کون سا ایسا کام کیا کہ وہ مقبولیت اور فضیلت کے اس مقام تک پہنچنے؟

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے کہا: جب انسان نماز پڑھنے کا ارادہ کرتا ہے تو خدا سے حکمِ عدولی کے ۷۰ قسم کے حجاب اور پردے اس کی آنکھوں سے ہٹا دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: دنیاوی لگاؤ سے چھٹکارا پانے کا بہترین موقع نوجوانی اور جوانی کا زمانہ ہے لہذا اپنے وقت کی قدر کریں اور قربِ خداوندی کے حصول میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .