۱۸ آذر ۱۴۰۳ |۶ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 8, 2024
دهه فجر

حوزه/ مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا کہ جو علوم ہم حوزہ ہائے علمیہ میں سیکھتے ہیں وہ ہمیں پیغمبرِ اسلام (ص) اور ائمۂ اطہار (ع) کے راستے پر گامزن کریں اور اصلاحِ معاشرہ کا ذریعہ بنیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گرگان/ عشرۂ فجرِ انقلاب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رح) کی یاد میں مدرسۂ علمیہ شہدہ بنت الہدی کی جانب سے ایک اہم تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیۃ اللہ سید عبدالہادی مرتضوی شاہرودی نے انقلابِ اسلامی کی 43ویں سالگرہ کی مناسبت سے تبریک پیش کی اور امام راحل کی ہمہ جہت شخصیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے تعلیم و تعلم کو عبادت قرار دیتے ہوئے کہا کہ علم، خدا کے دین کی تبلیغ کا ایک ذریعہ اور اس نور کی مانند ہے جو خدا اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں ڈال دیتا ہے۔

آیۃ اللہ مرتضوی نے مزید کہا کہ امام راحل رحمۃ اللہ علیہ کے ذریعے ہماری عزیز قوم کی مدد سے برپا ہونے والا انقلاب، خدا کے دین کی تبلیغ کا ایک نمونہ ہے۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے دینی علوم کو حاصل کیا اور اس پر عمل کر کے بتایا کہ دینی علوم کا کیا کردار ہوتا ہے۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے اس بات کی نشاندہی کی کہ جو علوم ہم حوزہ ہائے علمیہ میں سیکھتے ہیں وہ ہمیں پیغمبرِ اِسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم اور ائمۂ اطہار علیہم السلام کے راستے پر گامزن کریں اور اصلاحِ معاشرہ کا ذریعہ بنیں۔

آیۃ اللہ سید عبدالہادی مرتضوی شاہرودی نے مزید کہا کہ علمی صلاحیتوں میں اختلاف کے باوجود علمائے اسلام، ہر سطح پر قوموں کی ترقی کے لئے خدمت کرنے میں کامیاب ہوئے اور دینِ اسلام کے تحفظ کے قابل تھے، لہٰذا، جو علم ہم سیکھتے ہیں وہ ذاتی اور سماجی عمل دونوں کا پیش خیمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حوزہ ہائے علمیہ کو بھی علم سیکھنے کی راہ پر گامزن ہونا چاہئے تاکہ وہ عظیم الٰہی ارادہ جو کہ ایک اسلامی حکومت کا قیام ہے، کے حصول اور انقلاب کے اہداف تک پہنچنے کے لئے قدم بڑھائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .