۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
یوم اللہ

حوزہ/ اس سمینار میں متعدد شعراء حضرات نے 22 بھمن یوم اللہ کی مناسبت سے اشعار پیش کئے، اس سمینار میں مرحوم سید حیدر رضوی سورو کا بہت ہی پیارا اور مشہور کلام "اے منبع ولایت، وے ناصر ھدایت، اے والی ولایت، محبوب امام خمینی" بھی سامعین کی خدمت عالیہ میں پیش کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طلاب روحانیوں انجمن صاحب الزمان (ع) مقیم قم نے حوزہ علمیہ قم المقدسہ میں 22 بھمن انقلاب اسلامی کی کامیابی اور عشرہ فجر کی مناسبت سے ایک علمی سمینار (عالم اسلام کی بیداری اور اسلامی انقلاب کا کردار) کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔

اس سمینار میں حوزہ علمیہ کے اساتذہ، طلاب اور علمائے کرام خصوصا جامعہ المصطفی العالمیہ کے شعبہ ثقافت کے سربراہ جناب حجت الاسلام ڈاکٹر کریمی تشریف لائے ہوئے تھے۔

سمینار کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے کی گیا اور متعدد شعراء حضرات نے 22 بھمن یوم اللہ کی مناسبت سے اشعار پیش کئے، اس سمینار میں مرحوم سید حیدر رضوی سورو کا بہت ہی پیارا اور مشہور کلام "اے منبع ولایت، وے ناصر ھدایت، اے والی ولایت، محبوب امام خمینی" بھی سامعین کی خدمت عالیہ میں پیش کیا گیا۔

اس کے علاوہ علمی سمینار کے متعلق حجت السلام شیخ خادم آخوندی نے ایک بہترین مقالہ بھی پیش کیا جسمیں عالم اسلامی کی بیداری خصوصا کرگل لداخ میں ایران کی تاثرات اور اہم کردار کو بیان کرتے ہوئے حجت الاسلام مرحوم سید حیدر رضوی اور حجت الاسلام مرحوم شیخ حسین ذاکری کے اہم کردار کو نمونے کے طورپر پیش کیا۔

اسکے بعد نمائندہ انجمن صاحب الزمان ع جناب حجت السلام ڈاکٹر ذاکر ناصری نے مہمان خصوصی کے خدمت میں حسینیہ بقیت اللہ الاعظم ع اور انجمن صاحب الزمان ع کی مختصر گزارش پیش کرتے ہوئے مہمانوں کی علمی سمینار میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا آخر میں مہمان خصوصی جامعہ المصطفی العالمیہ کا شعبہ ثقافت کے سربراہ جناب ڈاکٹر کریمی اپنے زرین خیالات سے سامعین کو فیض پہنچا یا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .