۲۲ آبان ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 12, 2024
حجۃ الاسلام و المسلمين مہدی مہدوی پور

حوزہ/ نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کی وجود اقدس کو تمام پیروان ادیان کے لئے نمونہ قرار دیتے ہوئے ہندوستانی حکومت کی فوری رد عمل کو سراہا اور مقدسات ادیان و مذاہب کی تقدس کو برقرار رکھنے کی تاکید کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حسینیہ حضرت بقیہ اللہ الاعظم انجمن صاحب الزمان عج قم المقدس ایران میں تحفظ رسالت اور علماء و مبلغین کی ذمہ داری کے عنوان سے یک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

نبی اکرم (ص) کا وجود اقدس تمام پیروان ادیان کیلئے نمونہ عمل، حجۃ الاسلام و المسلمين مہدی مہدوی پور

یاد رہے چند روز قبل ملک ہندوستان میں کچھ شرپسندوں نے نبی خاتم الانبیاء رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کر کے کروڑوں مسلمانوں کی دلوں اور جذباتوں کو مجروح کیا، حسینیہ حضرت بقیة اللہ الاعظم (عج) اس کی شدت سے مذمت کرتی ہے اور حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نوپور شرما کو فورا گرفتار کرکے سزا دی جائے۔

اس درد ناک واقعہ کو مدنظر رکھتے ہوئے قم المقدس ایران میں حسینیہ حضرت بقیة اللہ الاعظم (عج) کی جانب سے یک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا جسمیں مہمان خصوصی کی عنوان سے حجۃ الاسلام و المسلمين مہدی مہدوی پور نمائندہ ولى فقیہ ہندوستان تھے، نیز قم المقدس میں مقیم طلاب و علماء کرام نے بھی بھرپور شرکت کی۔

نبی اکرم (ص) کا وجود اقدس تمام پیروان ادیان کیلئے نمونہ عمل، حجۃ الاسلام و المسلمين مہدی مہدوی پور

نبی اکرم (ص) کا وجود اقدس تمام پیروان ادیان کیلئے نمونہ عمل، حجۃ الاسلام و المسلمين مہدی مہدوی پور

اس سمینار کا آغاز قاری شیخ اباذر غفاری نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور سرور نوری اور جناب شاکری نے شان رسالت ماب (ص) میں اشعار کے ذریعے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔اس سمینار میں شیخ الطاف منتظری نے تحفظ ناموس رسالت اور ہماری ذمہ داری کے عنوان سے ایک مقالہ بھی پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت جناب شیخ مہدی مہدوی نے انجام دی۔

آخر میں مہمان خصوصی حجت الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور نے قرآن کریم کی نظر میں رسول گرامی قدر (ص) کی سیرت پر روشنی ڈالی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کی وجود اقدس کو تمام پیروان ادیان کے لئے نمونہ قرار دیا۔ موصوف نے ہندوستانی حکومت کی فوری رد عمل کو سراہتے ہوئے مقدسات ادیان و مذاہب کی تقدس کو برقرار رکھنے کی تاکید کی اور دعائیہ کلمات کے ساتھ اپنی گوہر بار تقریر کو اختتام تک پہنچایا۔

نبی اکرم (ص) کا وجود اقدس تمام پیروان ادیان کیلئے نمونہ عمل، حجۃ الاسلام و المسلمين مہدی مہدوی پور

آخر میں نمایندہ انجمن صاحب الزمان (عج) جناب حجت الاسلام ڈاکٹر ذاکر ناصری نے سمینار میں اپنے مختصر خطابت میں تحفظ رسالت کے سلسلے سے سیر حاصل گفتگو کی اور تمام حاضرین کا خصوصا علمائے کرام اور طلاب ذوالاحترام کا کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .