۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کرگل میں عشرہ فجر انقلاب اسلامی کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ کی وطن واپسی اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چوالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے انجمن صاحب الزمان و بسیج بقیہ اللّٰہ کی جانب سے کرگل لداخ میں تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ کی وطن واپسی اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چوالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے انجمن صاحب الزمان و بسیج بقیہ اللّٰہ کی جانب سے کرگل لداخ کے علاقے سورو ویلی میں تقربات کا سلسلہ بڑے ہی جوش و خروش سے جاری ہے۔

اس سلسلہ میں ایک بر جوش تقریب محلات آچمپور میں منایا گیا۔جس میں مومنین نے سردی اور برف باری کے باوجود پروگرام میں شرکت کی۔ یہ پروگرام کا انعقاد بسیج بقیہ اللّٰہ انجمن صاحب الزمان آچمپور کے نوجوانوں نے کیا۔جسکی کی صادرات انجمن صاحب کے قائم مقام حجت الاسلام والمسلمین آقای سید جعفر رضوی نے کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ جسکے بعد مکتب امامیہ آچمپور کے طلبہ و طالبات نے حضرت امام خمینی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حوالے سے نظرانہ عقیدت پیش کیا۔بعدہ شعراء نے کالام پیش کرتے ہوئے محفل کو مزید منور کردیا۔ جنمیں، باقر علی، حاجی صادق، ہادی بلتی کے اسماء قابل ذکر ہیں۔

منعقدہ پروگرام سے اہلسنت والجماعت کے امام جمعہ احمد عثمان حامیضی و عباس بہشتی اہلسنت پرنٹی پانکھر کے صدر سید مبارک شاہ خطاب کیا۔تقریب میں حجت الاسلام والمسلمین سید عباس رضوی امام جمعہ سانکوہ و حجت اسلام والمسلمین سید حسین رضوی تیسرو،کونسلر تیسرو آغا سید عباس رضوی۔کونسلر لنکرچہ غلام حیدر بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔آخر میں صدر مجلس نے دوعائے کلمات کے ساتھ مجلسِ کا اختتام کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .