۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عشرہ فجر کرگل

حوزہ/ اس نوعیت کے پروگرام منعقد کرکے لوگوں کو اپنے اپنے گاؤں میں محافل سجانے اور دور دراز علاقوں میں جوانوں ،نوجوانوں اور نونہالوں کو ائمہ طاہرین علیہم السلام کی شان میں اور انقلاب اسلامی کے متعلق تقاریر ،ترانے ،منقبت پیش کرنے کا موقع فراہم کرنے کے ادراہ انجمن صاحب الزمان (عج) کی اس پہل کو لوگوں نے کافی سراہا اور آئندہ اس طرح کے پروگرام جاری رکھنے کا مطالبہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی کی ۴۳ ویں سالگرہ کے موقع پر انجمن صاحب الزمان عج کرگل لداخ کے زیر اہتمام عشرہ فجر کے دوران سانکو اور تے سورو کے متعدد مقامات پر سلسلہ وار پانچ روز پروگرام منعقد کئے گئے جو کہ آج 11 فروری مطابق ایرانی کیلینڈر 22 بہمن کو اپنے اختتام پر پہنچا ۔

واضح رہے یہ پروگرام بسیج روحانیون انجمن صاحب الزمان عج کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا جو کہ مورخہ 6 فروری کو فرونہ ،سے شروع ہوکر لنکرچے،سانگراہ،ٹنگول اور کرگی سے ہوتے ہوئے آج یعنی 11 فروری کو دونوں مراکز پر اختتام کو پہونچا۔

اس دوران اس نوعیت کے پروگرام منعقد کرکے لوگوں کو اپنے اپنے گاؤں میں محافل سجانے اور دور دراز علاقوں میں جوانوں ،نوجوانوں اور نونہالوں کو ائمہ طاہرین علیہم السلام کی شان میں اور انقلاب اسلامی کے متعلق تقاریر ،ترانے ،منقبت پیش کرنے کا موقع فراہم کرنے کے ادراہ انجمن صاحب الزمان (عج) کی اس پہل کو لوگوں نے کافی سراہا اور آئندہ اس طرح کے پروگرام جاری رکھنے کا مطالبہ کیا گیا۔

سانکو میں یہ محفل صبح پونے گیارہ بجے حدیث شریف کساء کی تلاوت سے آغاز ہوکر اذان نماز جمعہ کے ساتھ اختتام کو پہونچی ۔اس دوارن تلاوت کلام پاک ،بسیج بقیت اللہ کے رضاکاروں کی طرف سے ترانہ رہبری اور متعدد مقررین نے تقاریر پیش کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کی خدمات ،افادیت اور اس انقلاب کی تحفظ کی ضرورت پر سیر حاصل روشنی ڈالی ۔ مقررین میں جنرل سکریٹری عباس بہشتی ، کرگل کے معروف سماجی کارن سجاد کرگلی ،حجت الاسلام شیخ مسلم صادقی اور انجمن صاحب الزمان کے دربراہ بھی شامل تھے۔ جناب عبدالہادی بلتی نے اپنے کلام سے محفل کو رونق بخشا اور علی آغا رضوی نے منقبت کے ذریعے شرکاء کے دلوں کو منور فرمایا ، دوران محفل طاہر ساگر وائس چیئرمین بسیج بقیۃ اللہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

آخر میں انجمن صاحب الزمان( عج)کے سربراہ جناب حجت الاسلام شیخ صادق بلاغی کی امامت میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے ساتھ اختتام پر پہنچا۔وہیں تے سورو میں بھی گیارہ بجے تلاوت حدیث کساء کے ساتھ آغاز ہوکر مقررین کی تقاریر کے ساتھ اذان جمعہ سے ملحق ہوکر حجت الاسلام سید جعفر رضوی مسؤل امور مکاتب (دارالثقلین) کی امامت میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے ساتھ اختتام کو پہونچا۔واضح رہے جن مقررین نے اس دوران تقاریر کی ان میں سید عین الھدی حسینی، حجت الاسلام مولانا منصور ناصری ،حجت الاسلام سید حسین رضوی ،حجت الاسلام شیخ تقی محسنی اور حجت الاسلام سید جعفر رضوی کے نام قابل ذکر ہیں۔جبکہ رجب علی ٹنگول نظامت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .