۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
جامعہ امیرالمومنین (ع)، نجفی ہاوس کی جانب سے یکروزہ "الزہرا (ع) تربیتی کیمپ" کا انعقاد

حوزہ/ بہمن کمپلکس، ممبرا میں جامعہ امیرالمومنین(ع)، نجفی ہاوس کی جانب سے حسب سابق امسال بھی یکروزہ "الزہرا (ع) تربیتی کیمپ" کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تھانہ-ممبئی/ بہمن کمپلکس، ممبرا میں جامعہ امیرالمومنین(ع)، نجفی ہاوس کی جانب سے حسب سابق امسال بھی یکروزہ "الزہرا (ع) تربیتی کیمپ" کا انعقاد کیا گیا۔

جامعہ امیرالمومنین (ع)، نجفی ہاوس کی جانب سے یکروزہ "الزہرا (ع) تربیتی کیمپ" کا انعقاد

پروگرام حسب اعلان ۲۷ نومبر ۲۰۲۲، بروز یکشنبہ بعد از مغربین بروقت شروع کردیا گیا۔یہ کیمپ تلاوت قرآن مجید، منظوم نذرانۂ عقیدت، تقاریر، عملی احکام، عمومی سوال و جواب اور ضیافت پر مشتمل تھا۔

جامعہ امیرالمومنین (ع)، نجفی ہاوس کی جانب سے یکروزہ "الزہرا (ع) تربیتی کیمپ" کا انعقاد

آغاز حجۃ الاسلام مولانا سید علی عباس عابدی (امید اعظمی) صاحب کی نظامت سے ہوا۔ مولانا یاسر حسین کاظمی نے سورہ احزاب سے منتخب آیات کی دلنشین تلاوت اور ترجمے سے مزید رونق بخشی، بعدہ حجت الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید محمد قیصر صاحب نے اخلاق کے عنوان سے مختصر لیکن جامع اور سیر حاصل تقریر فرمائی۔

جامعہ امیرالمومنین (ع)، نجفی ہاوس کی جانب سے یکروزہ "الزہرا (ع) تربیتی کیمپ" کا انعقاد

اس کے فورا بعد مولانا سید فضل عباس کاظمی صاحب نے شہزادی کونین سلام اللہ علیہا کی شان میں منقبت پیش کرکے فضا میں عطر ولایت کی خوشبو بکھیردی۔

جامعہ امیرالمومنین (ع)، نجفی ہاوس کی جانب سے یکروزہ "الزہرا (ع) تربیتی کیمپ" کا انعقاد

اگلی تقریر تھی حجت الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید محمد ذکی حسن صاحب کی، جنہوں نے برق قطع ہونے جانے کے علی رغم چند موبائلوں کی محدود روشنی اور بلند درجۂ حرارت میں بھی عقائد کے عنوان سے اپنی مختصر اور بلیغ تقریر سے سامعین کو جوڑے رکھا۔

جامعہ امیرالمومنین (ع)، نجفی ہاوس کی جانب سے یکروزہ "الزہرا (ع) تربیتی کیمپ" کا انعقاد

جامعہ امیرالمومنین (ع)، نجفی ہاوس کی جانب سے یکروزہ "الزہرا (ع) تربیتی کیمپ" کا انعقاد

حجت الاسلام مولانا جوہر عباس خان صاحب نے چار رکعتی نماز کے مبتلا بہ عملی احکام پیش کئے اور آخر میں بعنوان ختامہ مسک، مدیر جامعہ حجت الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید احمد علی عابدی صاحب نے بچوں کو مرکزیت دیتے ہوئے اپنی تقریر کے ذریعہ مومنین کے مسامع قلوب کو منور کیا، تقریر کے بیشتر حصے پہ نصیحت آمیزی غالب رہی مگر بچوں کی دلچسپی ظاہر کررہی تھی کہ ان کا مطلوب یہی تھا۔اس کے بعد مختلف مومنین کے سوال و جواب نے کیمپ کی افادیت پہ مہرتصدیق ثبت کردی۔

جامعہ امیرالمومنین (ع)، نجفی ہاوس کی جانب سے یکروزہ "الزہرا (ع) تربیتی کیمپ" کا انعقاد

پھر حاضرین سے بھی سوال کئے گئے، اور درست جوابات دینے والوں کو انعام سے نوازا گیا، منتظمین اور شرکاء کیلئے یہ خوشی کا لمحہ تھا کہ اکثر انعام کے مستحق ٹھہرنے والے کم عمر بچے تھے۔

جامعہ امیرالمومنین (ع)، نجفی ہاوس کی جانب سے یکروزہ "الزہرا (ع) تربیتی کیمپ" کا انعقاد

عالیجناب مولانا شہباز حسین صاحب امام جماعت بہمن کمپلکس کے دعائیہ کلمات پہ کیمپ کا اختتام ہوا اور مومین کی خدمت میں ماحضر پیش کیا گیا۔ الحمدللہ کثیر تعداد میں مقامی علمائے کرام بھی شریک رہے۔ علماء اور رضاکاران کی خدمت میں ہدیہ پیش کرتے ہوئے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے پر محیط مذکورہ "تربیتی کیمپ" کا اختتام عمل میں آیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .