۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
شیعہ علماء حیدرآباد دکن کی جانب فری میڈیکل و سرجیکل کیمپ کا انعقاد

حوزہ/ شیعہ علماء حیدرآباد دکن کی جانب سے مستحق عوام الناس کے لئے فری میڈیکل ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں مختلف امراض کے 9 ماہر ڈاکٹروں نے بھر پور حصہ لے کر خدمت کے فرائض انجام دیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حیدرآباد/ ہندوستان کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں آج بتاریخ 28 نومبر بروز اتوار کو قائم نگر کے کمیونٹی ہال میں شیعہ علماء حیدرآباد دکن کی جانب سے مستحق عوام الناس کے لئے فری میڈیکل ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں مختلف امراض کے 9 ماہر ڈاکٹروں نے بھر پور حصہ لے کر خدمت کے فرائض انجام دیئے۔

تصویری جھلکیاں: شیعہ علماء حیدرآباد دکن کی جانب فری میڈیکل و سرجیکل کیمپ

منعقدہ اس کیمپ میں فری چیکپ مفت دوائیاں اور فری ٹسٹنگ کے علاوہ فری آیی چیکپ اور عینک تقسیم کی گئی۔

واضح رہے کہ شہر حیدرآباد دکن کے اس علاقے قائم نگر میں نہ کوئی سرکاری دواخانہ موجود ہے نہ ہی کبھی کسی نے یہاں کوئی ہیلتھ کیمپ لگایا جبکہ یاں مستحق عوام کی کثیر تعداد رہتی ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ علماء کی جانب سے حیدرآباد میں پہلی مرتبہ اس طرح کا اقدام کیا گیا یہی وجہ ہے کہ عوام نے اس نیک اقدام کا والہانہ استقبال کیا اور مرکزی شیعہ علماء حیدرآباد دکن کی ستایش کرتے ہوئے نظر آئے اور تقریباً 500 سے زاید افراد نے اس کیمپ میں شرکت کی۔

کیمپ کے اختتام پر اس علماء کے مرکز کے صدر مولانا سید شجیع مختار صاحب قبلہ کے بشمول تمام اراکین علماء نے ڈاکٹروں اور معززین کا شکریہ ادا کیا اور اس سلسلہ کو مزید آ گے بڑھانے اور جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

اس کیمپ میں شہر حیدرآباد کے علماء و معززین نے بھی شرکت فرمائی جن میں سے حجت الاسلام مولانا تنویر زینبی صاحب مولانا میر باقر علی، ایم ایل سی جناب ریاض الحسن گولڈی کارپوریٹر جناب علمدار والاجاہی و سید جعفر حسین آڈیٹر صدائے حسینی قابل ذکر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .