۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
وسیم رضوی کی نازیبا حرکت پر  کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین حیدرآباد کی میٹنگ اور پریس کانفرنس

حوزہ/ کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین ، حیدرآباد کے صدر  حجت الاسلام و المسلمین مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا نے وسیم رضوی کو مذہب تشیع کے نام سے ایک ناسور قرار دیتے ہوئے اس کو شیعت سے لا تعلق قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حیدرآباد دکن/ کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین ، حیدرآباد کے صدر حجت الاسلام و المسلمین مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا نے وسیم رضوی کو مذہب تشیع کے نام سے ایک ناسور قرار دیتے ہوئے اس کو شیعت سے لا تعلق قرار دیا اور کہا کہ ہمارے عقیدہ کے خلاف ان کے نظریات کی وجہ سے ہم انہیں شیعہ نہیں مانتے۔

وسیم رضوی کی اس قبیح حرکت پر ایک احتجاجی جلسہ بمقام شریعت کدہ منعقد کیا جس میں مجلس علماء و ذاکرین کے نائب صدر حجت الاسلام و المسملمین مولانا رضا عباس، مولانا خورشید حسن جنرل سکریٹری  ، مولانا حسین صاحب مولانا محب عابد صاحب، ذاکر اہلبیت مرتضیٰ حسین صاب موجود تھے ۔

مولانا حیدر آقا نے کہا کہ وسیم رضوی ایک ایسا شخص ہے جس نے گذشتہ دس برسوں میں جو حرکتیں کی ہیں وہ سب پر واضح ہیں اس کی ذلیل حرکتوں سے ہماری قوم و ملت کو  تو ٹھیس پہنچ ہی رہا تھا اس بار نہ صرف شیعہ مذہب بلکہ قرآن مجید کو اللہ کی کتاب اور اللہ کو اس کا محافظ ماننے والے سارے مسلمانوں کو تکلیف پہچاتے ہوئے اس نے ہندوستان کے سپریم کورٹ میں یاچیکا درج کرائی ہے کہ نعوذ باللہ قرآن میں ۲۶ آیتیں ایسی ہیں جس کے سبب فساد و خونریزی ہوتی ہے ۔

مولانا نے عوام الناس کو یہ بتاتے ہوئے سوال کیا کہ جو شخص اردو اور عربی پڑھنا نہیں جانتا وہ بھلا کیا بتائے گا کہ قرآن کی یہ آیتیں ایسی ہیں اور ویسی ہیں ۔ کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین اس کے اس نظریہ کی پر زور مذمت کرتی ہیں اور عدالت عالیہ سے امید کرتی ہے کہ وسیم رضوی کو اس کی اس نازیبا حرکت کی سزا بھی دیگا ۔

وسیم رضوی نے نہ صرف شیعہ عوام بلکہ تمام مسلمانان عالم کے ساتھ ساتھ رسول اعظم اور اہلبیت علیہ السلام کو تکلیف پہنچائی ہے۔ اور اس نے اپنے فاسد عقیدہ کا اعلان بھی کر دیا ہے ۔ مجلس علماء و ذاکرین تمام مسلمانوں  سے صبر و تحمل سے کام لینے اور آپسی بھائی چارہ کو بر قرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

انشاء اللہ ہمارے صبر و تحمل کا نتیجہ بہت جلد سامنے آئے گا۔ اور دشمن طاقتیں اپنے اس حربہ  کو بھی ناکام دیکھیں گی۔ مجلس علماء کی میٹینگ کے بعد پریس میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ کے ایم ایل سی جناب ریاض الحسن آفندی اور کارپوریٹر جناب علمدار والاجاہی نے بھی مجلس علماء کے اس بیان کی تائید کی اور اظہار یگانگت کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .