۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ڈاکٹر سید حیدر عباس زیدی

حوزہ/ عالم اسلام کے تمام مکاتب فکر کا متفق علیہ عقیدہ ہے کہ قرآن مجید میں نہ کویی تحریف ہویی ہے اور نہ ہی متصور ہے آیات کی تحریف تو بہت دور کی بات ہے ہم تو قرآن مجید کے کسی لفظ اور نکتہ میں بھی تحریف کے قایل نہیں ہیں۔ ہم طلاب علوم دینیہ حوزہ علمیہ قم المقدس وسیم رضوی اور اسکے آقاوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اس سے اپنی بیزاری کا اظہار کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قرآن پاک کی آیتوں کو ختم کرنے کے بارے میں وسیم رضوی کی دریدہ دہنی صدر انڈین اسلامک اسٹوڈنٹس یونین حوزہ علمیہ قم المقدس ایران حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ڈاکٹر سید حیدر عباس زیدی کا شدید رد عمل اور وسیم رضوی سے بیزاری کا اظہار۔

بیانیہ کا مکمل متن اس طرح ہے: 

بسمہ تعالی
إِنّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنّا لَهُ لَحافِظُونَ
قرآن مجید اللہ کی نازل کردہ وہ کتاب جاویدان ہے جو نہ صرف مسلمانان عالم بلکہ تمام عالم انسانیت کے لیے  مشعل ھدایت ہے۔ یہ کتاب آسمانی ہر دور میں ہر انسان کے لیے قابل احترام رہی ہے اور ہمیشہ قابل احترام رہےگی اسکی عظمت اور فضایل انسانی تصورات سے بھی بالاتر ہیں کیونکہ یہ کلام الٰہی ہے اوراسکی حفاظت کی ذمہ داری بھی پروردگار عالم کے پاس ہے لہذا کسی پست ذہن کی گندی ذہنیت سے نکلے ہوے توہین آمہز جملات اسکی شان و منزلت میں کویی کمی نہیں لا سکتے ہیں ۔نیز عالم اسلام کے تمام مکاتب فکر کا متفق علیہ عقیدہ ہے کہ قرآن مجید میں نہ کویی تحریف ہویی ہے اور نہ ہی متصور ہے آیات کی تحریف تو بہت دور کی بات ہے ہم تو قرآن مجید کے کسی لفظ اور نکتہ میں بھی تحریف کے قایل نہیں ہیں۔
ہماری اور ملت اسلامیہ کی ذمہ داری ہے کہ ایسے افراد جو اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام اور اسکے مقدسات کی توہین کر رہے ہیں ہم انکی بھرپور مذمت کریں اور انکو اپنی بزم میں جگہ نہ دیتے ہوے اس سے اپنی بیزاری کا اعلان کریں ساتھ ہی ساتھ وہ افراد جو ایسے خبیث اور ملعون افراد کے پس پشت اسکی پشت پناہی کر رہے ہیں انکے چہروں سے بھی نقاب ہٹا کر دنیا کے سامنے لایں تاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ کن نجس ہاتھوں کا کھلونہ ہے اور عالم اسلام میں اس جیسے کتنے ہیں جو اسلام میں تفرقہ اور انتشار کا سبب بن رہے ہیں۔
ہم طلاب علوم دینیہ حوزہ علمیہ قم المقدس وسیم رضوی اور اسکے آقاوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اس سے اپنی بیزاری کا اظہار کرتے ہیں  سَیعلَمُ الّذینَ ظَلَموا أَی مَنقَلَبٍ ینقَلِبونَ
ڈاکٹر سید حیدر عباس زیدی
صدر انڈین اسلامک اسٹوڈنٹس یونین
حوزہ علمیہ قم المقدس ایران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .