گستاخی
-
رژیم صہیونیستی کی آیت اللہ العظمی سیستانی کی شان میں گستاخی
حوزہ/ حال ہی میں اسرائیلی چینل 14 نے شیعہ مرجع تقلید، آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی کی ایک تصویر نشر کی ہے، جس میں انہیں صہیونی حکومت کے ممکنہ ٹارگٹ کلنگ کے اہداف میں سے ایک کے طور پر بتایا گیا ہے۔
-
مولانا کلب جواد نقوی:
یتی نرسنگھانند جیسے لوگوں کی وجہ سے پوری دنیا میں ہندوستان کی بدنامی ہورہی ہے، اس کو گرفتار کیا جائے
حوزہ/مجلسِ علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے پر ڈاسنا مندر کے مہنت، بدنام زمانہ یتی نرسنگھانند سرسوتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یتی نرسنگھانند جیسے شرپسند عناصر ملک میں فساد کروانا چاہتے ہیں، اس لئے ایسے افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
-
علامہ سبطین سبزواری کا حضرت امام علی (ع) کی شان میں گستاخی کرنے والے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے سوشل میڈیا پر محافظ نبوت امام اؤل خلیفہ بلا فصل حضرت علی علیہ السّلام کی شان میں گستاخی کرنے والے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
-
تحریف قرآن اور شان پیغمبر (ص) میں گستاخی ناقابلِ برداشت ہے، ڈاکٹر عبد الغفور راشد
حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبد الغفور راشد نے کہا ہے کہ تحریف قرآن اور شان پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گستاخی ناقابلِ برداشت ہے۔
-
علماء و شہداء کی شان میں گستاخی ہرگز ناقابل قبول ہے : مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ انہوں نے کہا: شیطان بزرگ کے ایجنٹ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نشر کیا جس میں رہبر معظم آیۃ اللہ خامنہ ای اور مرجع تقلید شیعیان جہان آیۃ اللہ سیستانی حفظہمااللہ تعالیٰ کی شان اقدس میں نہایت بے ادبی اور گستاخی کر رہا ہے، مومنین سے بھی التماس ہے کہ اس کے کسی بھی ویڈیو اور بیان کو سوشل میڈیا میں ہرگز شیئر نہ کریں علماء و شہداء کی شان میں گستاخی ہرگز ناقابل قبول ہے ۔
-
کشمیر میں مبلغ دین اسلام میر سید علی ھمدانی کی شان میں گستاخی
حوزہ/ کشمیر کے اہل حدیث مسلک سے تعلق رکھنے والے عالم ڈاکٹر منظور نے اپنے بیان میں معین الدین چشتی اور محسن کشمیر میر سید علی کی شان میں گستاخی کی۔
-
صدر کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین حیدرآباد دکن:
امام حسین ؑ کی شان میں جسارت ایک مذموم عمل ہے/ برجیش پاٹھک معافی مانگیں
حوزہ/ اترپردیش اسمبلی میں حالیہ جاری اجلاس کے دوران برجیس پاٹھک کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے صدر کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین حجۃ الاسلام مولانا سید نثار حسین حیدر آقا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
-
موساد کے جاسوس نے دو ارب مسلمانوں کے عقائد کی توہین کی: سید حسن نصر اللہ
حوزہ/ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس سروس ’’موساد‘‘ کے جاسوسوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔
-
سویڈن میں ایک مرتبہ پھر قرآن مجید کی بے حرمتی
حوزہ/ گزشتہ چند ہفتوں میں دوسری بار سویڈن میں قرآن کو نذرآتش کرنے والے مجرموں نے اس ملک کی پولیس کی حمایت اور اسٹاک ہوم میں اسلام مخالف ریلی کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد قرآن پاک کی توہین کی۔
-
علمائے یمن کا قرآن مجید کی توہین پر شدید رد عمل
حوزہ/ انجمنِ علمائے یمن نے سوئیڈن میں ایک مرتبہ پھر قرآن مجید کی توہین پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں سے سوئیڈن کے سفیروں کو ملک بدر کرنے اور اس ملک کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
دنیا کی ریڈنگ لائن کچھ بھی ہوسکتی ہےمگر شیعیان حیدر کرار کی آخری ریڈ لائن امام مہدی عج ہیں، علامہ صادق جعفری
حوزہ/ حکومت پاکستان اور ریاستی ادارے گستاخِ امام زمانہ ملعون احسن باکسر کو فورا گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں۔گستاخ کو گرفتار نہ کیا گیا تو مکتب تشیع احتجاج کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہے۔
-
حضرت فاطمہ زہرا (ع) پوری دنیا کی تمام خواتین کے لئے نمونہ ہیں: ماموستا رستمی
حوزہ/ اہلسنت عالم دین اور ایران کے شہر سنندج کے امام جمعہ ماموستا رستمی نے کہا:حضرت فاطمہ زہرا (س) تمام خواتین کے لئے طہارت و پاکیزگی، اخلاق و عمل میں ایک مکمل نمونہ عمل ہیں، لہذا خواتین کو چاہئے کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پر چلیں۔
-
رہبر معظم کی موثر قیادت سے دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہو گئیں: حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی
حوزہ/ بعض شہروں میں فسادات اور بدامنی کے دوران بعض لوگوں نے سوچا کہ نظام کا کام ختم ہو گیا ہے، لیکن ان کی یہ سوچ نہایت احمقانہ تھی، رہبر معظم کے بیانات نے لوگوں میں امید جگائی اور ایک بر پھر دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہو گئیں۔
-
استعمار کی خباثت پھر سے ہوئی ظاہر: حجۃ الاسلام سید بضاعت رضوی
حوزہ/ حجۃ الاسلام سید بضاعت حسین رضوی نے فرانسیسی جریدہ شارلی ہیبڈو کی مذموم حرکت کی مذمت کرتے ہوئے ایک مذمتی بیان جاری کیا۔
-
تصاویر/ مرجعیت اور رہبر معظم کی حمایت میں قم ا لمقدسہ میں علمائے کرام کا زبردست اجتماع
حوزہ/ فرانسوی مجلے کے گستاخانہ اقدام کے خلاف قم المقدسہ میں حرم حضرت معصومہ (س) میں علمائے کرام نے زبردست اجتماع منعقد کیا جس میں 100 سے ممالک کے طلاب اور علمائے کرام نے شرکت کی اور اس گستاخانہ اقدام کی مذمت کی۔
-
آج ایک بار پھر فرانس کے ایک اخبار چارلی ہپڈو Charlie Hebdo نے اپنے ایک گستاخانہ اقدام سے مسلمانان عالم کے دل مجروح کئے
حوزہ/ قرآنی ریسرچ انسٹچیوٹ کشمیر کے مدیر اعلی نے اپنے ایک ٹویٹ میں چارلی ہیبڈو اخبار کے رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ مدظلہ العالی کی توہین پر اس اقدام کی مذمت کی اخبار نے عالمی سطح پر ایک مسابقہ منعقد کرایا جس میں رہبر انقلاب کے کاٹون بنانے اور ان کی شخصیت کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
-
سعودی چینل "ایران انٹرنیشنل" کی عاشورا اور امام حسین ( ع) کی شان میں کھلی گستاخی
حوزہ/ سعودی عرب کے ماتحت ایران انٹرنیشنل نیٹ ورک نے ملتِ ایران کے مذہبی عقائد کی صریح توہین کرتے ہوئے، واقعۂ کربلا اور امام حسین علیہ السلام اور حضرت علی اصغر کی شہادت کو خاندانی تنازعہ قرار دیا ہے۔
-
نبی رحمت حضرت محمد (ص) کی توہین ناقابل بخشش البتہ تشدد بھی لائق مذمت، مولانا ڈاکٹر عباس مہدی حسنی
حوزہ/ اسلامی مقدسات خصوصا نبی رحمت کی شان میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا مسلمانوں کو انکا نبی اتنا عزیز ہے کہ وہ اپنا جان و مال و اولاد تو قربان کر سکتے ہیں لیکن حبیب خدا کی شان میں کسی بھی قسم کی جسارت برداشت نہیں کر سکتے۔ البتہ اس قبیح اور مذموم حرکت کے خلاف جو بھی اقدام ہو وہ شریعت کے دائرہ میں رہ کر ہو اور اسے آئین ہند کے خلاف نہیں ہونا چاہئے۔
-
بی جے پی ترجمان کی شان رسول ؐ میں گستاخی کے خلاف انجمن شرعی شیعیان کشمیر کا شدید ردعمل
حوزہ/ نماز جمعہ کے بعد مرکزی مام باڑہ بڈگام کے احاطے میں انجمن شرعی شیعیان کے سینکڑوں حامیوں اور کارکنوں نے توہین رسلاتؐ کے خلاف زور دار احتجاج کیا اور ملوثین کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔
-
رسول اکرم(ص) کی شان میں گستاخی ہرگز قبول نہیں کی جائے گی: آغا سید حسن
حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر: رسول اکرم کی شان میں گستاخی کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور ہندوستانی حکومت کو فوری طور پر ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنا چاہئے۔
-
شان رسالت میں گستاخی برداشت نہیں، مولانا یعسوب عباس
حوزہ/ سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں شیعہ مسلم پرسنل لا بورڈ کے قومی جنرل سکریٹری مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ ملک آزاد ہے اور کسی کو بھی اپنی پسند کا مذہب اختیار کرنے کی آئینی آزادی ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی کو کسی مذہب، کسی مذہبی شخصیت اور مذہبی کتابوں کی شان میں گستاخی کرنے کا حق قطعی نہیں ہے۔
-
’’عذرِ گناہ بد تر از گناہ‘‘: مجمع علماء وواعظین پوروانچل
حوزہ/ شکیل احمد نے معذرت و معافی مانگنے کے بجائے مکتب تشیع پر مزید حملہ کرنے کی جرأت کی ہے جو عذر گناہ بد تر از گناہ کے مترادف ہے۔
-
پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی، دائرہ اسلام سے خارج ہونے کا اعلان، اسکے لئے فتوے کی ضرورت نہیں ہے، مولانا سید حمید الحسن زیدی
حوزہ/ رحمت للعالمین پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں بے ادبی کر کے جس طرح اپنے کفر و شرک بلکہ اسلام سے جنگ کا کھلا ہوا اعلان کیا ہے اس کے دائرہ ٔاسلام سے باہر ہونے کے لئے کسی طرح کے کسی فتویٰ کی بالکل ضرورت نہیں ہے لہٰذا مراجع کرام سے کسی طرح کے فتوے کا تقاضا کرنے کے بجائے خود اس کے اپنے اعلان اور بیان کے مطابق اسے دائرہ اسلام سے باہر سمجھیں ۔
-
مجتمع علماء و خطباء ممبئی کا وسیم ملعون کی گستاخانہ کتاب پر پابندی کا مطالبہ
حوزہ/ مجتمع علماء و خطباء ممبئی ہندوستان تمام عالم انسانیت اور مسلمانوں کے شانہ بشانہ وسیم ملعون کی مزمت کرتا ہے اور رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خلاف لکھی گئی اس کی کتاب کی نشر و اشاعت اور خرید و فروخت پر پابندی کا مطالبہ کرتا ہے۔
-
برمنگھم میں امام موسیٰ کاظم (ع) انٹرنیشنل کانفرنس؛ مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی قابل مذمت، پیر سید منور حسین جماعتی
حوزہ/ برمنگھم میں حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسمیں مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کو قابل مذمت قرار دیا گیا۔
-
ریاستِ مدینہ میں وارثانِ مدینہ کی شان میں گستاخیاں !
حوزہ/ پاکستان جو کہ اسلامی جمہوریہ کے نام پر معرضِ وجود میں آیا تھا اب نیا پاکستان ریاستِ مدینہ بننے جارہا ہے، اس ریاستِ مدینہ میں وارثانِ مدینہ بلکہ وارثانِ کائنات کے گستاخ آزادانہ طور دندناتے پھر رہے ہیں، کیا یہ صحیح ہے ؟
-
جو دوسروں کے مقدسات کی توہین کرے مکتب اہلبیت کے نمک خواروں سے اس کا کوئی تعلق نہیں، مولانا میر قائم عابدی
حوزہ/ جو دوسروں کے مقدسات کی توہین کرے مکتب اہلبیت کے نمک خواروں سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے اسی طرح ہمارے مقدسات، جو ساری دنیا کے لیے مقدس ہیں اس کی بھی توہین ہم برداشت نہیں کرسکتے ہیں لیکن ہم تحریر کا جواب، تحریر سے، زبان کا زبان سے اور ہتھیار کا ہتھیار سے دیتے ہیں جیسے داعش کو ہم نے مکت مسلمہ کے تعاون سے خوب مزا چکھایا لیکن کسی بھی حال میں کوئی شیعہ کسی کو گالی نہیں بک سکتا ہے ہاں سامراج کا آلہ کار شیعہ کے بھیس میں کچھ کرے تو شیعہ اس سے بیزار ہیں۔
-
مسلمان پیغمبر(ص) کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کرسکتا
حوزہ/ یوپی کے مختلف اضلاع میں مردود و ملعون سوامی نرسمہا نند کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے، گرفتاری کا مطالبہ، دہلی اقلیتی کمیشن نے قانونی کارروائی کی سفارش کی۔
-
قرآن کی حفاظت کا وعدہ اللہ نے کیا ہے،کوئی اسکا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، مولانا گلزار جعفری
حوزہ/ قرآن مجید رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زندگی میں ہی مکمل ترتیب پا گیا تھا اگر ایسا نہ ہوتا تو رسول حدیث ثقلین ارشاد نہ فرماتے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ "دو گراں قدر چیزیں چھوڑے جارہا ہوں، ایک کتاب اللہ اور دوسری اپنی عترت یعنی اہل بیت علیہم السلام"۔
-
آیات قرآنی کی جانب انگشت اندازی ناقابل برداشت، مولانا عباس انصاری/ وسیم رضوی کی شرانگیزیاں آر ایس ایس کا ایجنڈا، مولانا مسرور عباس
حوزہ/ جموں وکشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ و بزرگ حریت رہنما مولانا محمد عباس انصاری اور صدر مولانا مسرور عباس انصاری نے اپنے الگ الگ بیانات میں لکھنو کے نام نہاد اور خود ساختہ سابقہ شیعہ وقف چیرمین وسیم لعنتی کے اس شیطانی حربے کی شدید مذمت کی جس میں انہوں نے آیات قرآنی کو حذف کرنے کے لئے ہندوستانی سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔