بدھ 21 جنوری 2026 - 10:41
ایرانی بصیرت مند، بیدار اور ولایتمدار عوام کے ساتھ مل کر رہبر معظم کی کسی بھی قسم کی توہین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے

حوزہ  / مرکز مدیریت حوزہ علمیہ خواہران نے اعلان کیا ہے کہ رہبر معظم انقلاب کی ذات مبارک پر کسی بھی قسم کی توہین اور حملہ «إنّ الله یذلّ کلّ جبّار، و یُهین کلّ مختال» کی پشت پناہی سے ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ امام خامنہ ای کے بارے میں ٹرمپ کے پست بیانات کے ردعمل میں مرکز مدیریت حوزہ علمیہ خواہران نے ایک بیانیہ جاری کیا ہے۔ جس کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

وَإِذْ یَمْکُرُ بِکَ الَّذِینَ کَفَرُوا لِیُثْبِتُوکَ أَوْ یَقْتُلُوکَ أَوْ یُخْرِجُوکَ وَیَمْکُرُونَ وَیَمْکُرُ اللَّهُ وَاللَّهُ خَیْرُ الْمَاکِرِینَ» (الأنفال: ٣٠).

امت اسلامی اس وقت اپنے تاریخی ادوار میں ایک انتہائی نازک اور فیصلہ کن موڑ پر ہے، ایک ایسا وقت جب دینی مرجعیت، استقامت اور اتحادِ امت کے خیمے کے مضبوط ستون حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای مد ظلہ العالی امریکہ کے غیر متوازن، فرعون صفت اور جواری صدر کی جانب سے بے مثال ہتک آمیز بیانات اور کھلم کھلا دھمکیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

یہ گستاخانہ جسارت جس کی جڑیں مغروریت کی اندھی دھن، مرکب جہالت اور عالمی استکبار اور صیہونیتی محاذ کی حکمت عملی کی غلطیوں میں شامل ہیں، وحدت اسلامی کے محور کو کمزور کرنے اور امت اسلامی کے معنوی و سیاسی قلعوں کو توڑنے کی ایک مایوسانہ کوشش ہے۔

یہ اقدام نہ صرف بنیادی انسانی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ اسلام کے وجود، امت مسلمہ کی عظمت اور صدیوں پر محیط معرفتی اور تمدنی ورثے پر ایک کھلا حملہ ہے۔

حوزہ علمیہ خواہران کی طلباء، اساتذہ اور اراکین، زینبی (س) صبر اور بصیرت اور حسینی (ع) غیرت سے درس لیتے ہوئے امریکہ کے حاکم فرعون کے بیہودہ بیانات کے خلاف خاموشی نہیں رہیں گے اور ایران کے بصیرت مند، بیدار اور ولایتمدار عوام کے ساتھ مل کر رہبر معظم انقلاب کی ذات اقدس پر کسی بھی قسم کی ہتک آمیز بات اور حملہ کا «إنّ الله یذلّ کلّ جبّار، و یُهین کلّ مختال» (بے شک اللہ ہر متکبر کو ذلیل اور ہر فخر کرنے والے کو رسوا کرنے والا ہے /نہج البلاغہ: مکتوب ۵۳) کی پشت پناہی سے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

آخر میں، حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ابدی عہد سے الہام لیتے ہوئے کہ جس میں آپ علیہ السلام نے فرمایا: «عاهدت الله و رسوله… و وفینا به لله و لرسوله» (میں نے اللہ اور اس کے رسول سے عہد کیا… اور ہم نے اللہ اور اس کے رسول کے لئے اس پر وفا کی / الخصال، ج‏۲، ص: ۳۷۶ الإختصاص، النص، ص: ۱۷۴ إرشاد القلوب إلى الصواب (للديلمي)، ج‏۲، ص: ۳۵۳)، ہم عہد کرتے ہیں کہ مرجعیت، ولایت مطلقہ فقیہ، اتحاد امت اور اہل بیت علیہم السلام کے بیش قیمت ورثے کی حفاظت میں ایک لمحہ توقف و تأمل نہیں کریں گے۔ یہ خونین عہد ان مجاہدوں کی جدوجہد کی تسلسل ہے جو مخلص ساتھیوں کی تلواروں، علماء کے قیمتی آنسوؤں اور شہدائے مقاومت اور امنیت کے پاک خون سے لکھا گیا ہے۔ یہ عہد ایک تہذیبی رسالت ہے جو امت اسلامی کو عزت اور سر بلندی کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مرکز مدیریت حوزہ علمیہ خواہران

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha