جمعرات 22 جنوری 2026 - 18:33
ہمیں اپنے امن و وقار کے محافظ شہدائے امنیت کی قدر کرنی چاہیے

حوزہ / ادارہ تبلیغات اسلامی تہران کی کوآرڈینیشن کونسل کے سرپرست نے کہا: شہداء کی بلند مقام کی تعظیم ایک مذہبی، انسانی اور انقلابی ذمہ داری ہے کیونکہ انہوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر جمہوری اسلامی ایران کے امن اور وقار کی حفاظت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ تبلیغات اسلامی تہران کی کوآرڈینیشن کونسل کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین سید محسن محمودی نے شہید آزادۃ شہید ترکاشوند کی مرکزیت میں شہدائے امنیت ایران کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر گفتگو کے دوران کہا: شہداء کی بلند مقام کی تعظیم ایک مذہبی، انسانی اور انقلابی ذمہ داری ہے کیونکہ انہوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر جمہوری اسلامی ایران کے امن اور وقار کی حفاظت کی ہے۔

انہوں نے کہا: امن کے شہیدوں نے شرپسندوں اور استکباری محاذ خاص طور پر امریکہ اور صہیونیت کے خلاف میدان میں اپنی جانوں کی قربانی دی۔ ہم سب کا فرض ہے کہ ان شہیدوں کی یاد اور قربانیوں کو زندہ رکھیں اور ان کے مقام کی تعظیم کرتے ہوئے ان کی قربانیوں اور ایثار کی قدر کریں۔

حجت الاسلام محمودی نے شہید ترکاشوند کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یہ عظیم الشان شہید انتہائی بہادری اور جرات کے مالک تھے اور ان کے ساتھی ہمیشہ ان کی مخلصانہ جدوجہد اور کوششوں کو یاد کرتے ہیں۔ بے شک ایسے شہیدوں کا اسلامی معاشرے پر بڑا حق ہے۔

انہوں نے کہا: ان تقریبات کا مقصد نوجوان نسل کو ایثار، مزاحمت اور شہادت کے حقیقی نمونے متعارف کرانا ہے تاکہ معاشرہ تعلیم، تربیت اور ایثار کی ثقافت کے راستے سے دور نہ ہو۔

حجت الاسلام والمسلمین محمودی نے کہا: ہمیں امید ہے کہ شہیدوں کی یاد اور نام کو زندہ رکھ کر ہم ان کے راستے کو جاری رکھ سکیں گے اور ان اقدار کی حفاظت کرنے میں کامیاب ہوں گے جن کے لیے شہیدوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha