حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ جوادی آملی کے مطابق آج (11 جنوری 2026ء) اپنے درس خارج فقہ کے آغاز میں امنیت جیسی نعمت کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اگرچہ کوئی بھی نعمت ہماری اپنی طرف سے نہیں ہے اور ہمارے پاس جو بھی چیز ہے وہ خداوند متعال کی عطا کردہ ہے۔
انہوں نے قرآن کریم کی آیت «ما بِنا مِنْ نِعْمَةٍ فَمِنْکَ» کی تلاوت کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال کی تمام نعمتوں میں بہترین نعمت "امنیت" ہے جو اللہ نے ہمیں عطا کی ہے اور ہم پر اپنا احسان و کرم فرمایا ہے۔
اس مرجع تقلید نے کہا: اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ قوم یہود کی خباثتیں تمام قوموں سے زیادہ ہیں۔ ﴿لاتَزَالُ تَطَّلِعُ عَلَی خَائِنَةٍ مِنْهُمْ﴾ خداوند متعال نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فرمایا: یہ (یہود) ہر روز (تمہیں نقصان پہنچانے کے لیے ) منصوبے بناتے ہیں۔ اس لیے یہ گروہ یعنی اسرائیل، روئے زمین پر سب سے برا اور پست گروہ ہے۔ یہ وہی جہالت ہے جس پر سوال اٹھایا جانا چاہیے۔
آیت اللہ جوادی آملی نے مزید کہا: موجود دور کی جہالت یہ ہے کہ دن دیہاڑے کسی ملک کے حکمران کو اغوا کر لیں، جہالت یہ ہے کہ خود ہی ایک ملک پر حملہ کر کے سیز فائر کا بھی تقاضا کرو، جہالت وہ ہے جو آج آپ غزہ وغیرہ میں دیکھ رہے ہیں۔ اسی لیے یہ جہالت کسی بھی مصیبت سے بھی بدتر ہے۔
اس مرجع تقلید نے آخر میں خداوند متعال سے ملکی سلامتی، وقار اور شان و شوکت کو برقرار رکھنے کی دعا کے ساتھ تمام لوگوں اور خصوصا علماء کرام سے امنیت اور سلامتی کی حفاظت کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی اور کہا: ہم تمام لوگوں سے تقاضا کرتے ہیں کہ وہ امنیت و سلامتی کے لیے اپنی دعاؤں میں اضافہ کریں تاکہ خداوند عالم اس نظام اسلامی اور اس قوم اور اس ملک کی حفاظت فرمائے کیونکہ یہ ملک ایک ایسا ملک ہے جو اہل بیت علیہم السلام اور حضرت ولیعصر صاحب الزمان (عجل) کا پیرو ہے۔









آپ کا تبصرہ