حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے پست بیانات کے جواب میں جامعہ مدرسین حوزہ کے بیانیہ کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
«وَإِنِّی لَأَظُنُّکَ یَا فِرْعَوْنُ مَثْبُورًا» (اسراء / 102)
’’اور اے فرعون! میں گمان کرتا ہوں کہ تیری ہلاکت یقیناً ہے‘‘
امریکہ پر حکمران فرعون کی رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای (مدظلہ العالی) کے خلاف بکواس اس شیطان صفت انسان کی خبیث اور حقیر ذات کی نشانی ہے۔ یہ بات ایک طرف تو اس کے کہنے والے کے انتہائی تکبر اور غرور کو ظاہر کرتی ہے اور دوسری طرف جمہوری اسلامی ایران کے ہمہ وقت میدان میں موجود عوام کے استقامت کے سامنے اس کی بے بسی اور ذلت کی عکاسی کرتی ہے۔
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم امریکی صدر کے فضول اور بیہودہ بیانات کی شدید مذمت کرتی ہے اور اعلان کرتی ہے کہ:
رہبر معظم انقلاب کی کسی بھی قسم کی توہین اور کسی بھی قسم کے تعرض کے مقابلے میں ہم کبھی خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ اللہ کی سنت اولیاءِ الہی کی حمایت اور نصرت پر ہے اور تاریخی حقائق بھی یہ واضح کرتے ہیں کہ متکبرین کا انجام ذلت اور خواری کے سوا کچھ نہیں ہوتا: «إنّ الله یذلّ کلّ جبّار، و یُهین کلّ مختال» ’’بے شک اللہ ہر متکبر کو ذلیل کرتا ہے اور ہر فخر کرنے والے کو رسوا کرتا ہے۔‘‘
امت اسلامی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیروکاروں کی حیثیت سے "أَشِدَّاءُ عَلَی الْکُفَّارِ" ہے اور نائب امام (ع) کے ساتھ اپنے خون کے آخری قطرے تک اپنے عہد و پیمان پر قائم رہے گی۔
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم









آپ کا تبصرہ