منگل 20 جنوری 2026 - 06:01
مرکزِ مدیریت حوزہ علمیہ کی امریکی صدر کی جانب سے مرجعیت و ولایت کے متعلق گستاخانہ اور بے ادبانہ رویّے کی شدید مذمت

حوزہ / مرکز مدیریت حوزہ علمیہ نے اپنے ایک بیانیہ میں علماء، فضلاء، طلاب و مؤمنین کے ہمراہ ایک بار پھر امریکی صدر کے دھمکی آمیز گستاخانہ روپے اور مرجعیت و ولایت کی توہین کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز مدیریت حوزہ علمیہ نے امریکی صدر کے غیر ذمہ دارانہ اور گستاخانہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔ جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

«تَبَّتْ یَدَا أَبِی لَهَبٍ وَتَبَّ، مَا أَغْنَیٰ عَنْهُ مَالُهُ وَمَا کَسَبَ، سَیَصْلَیٰ نَارًا ذَاتَ لَهَب».

مفلوک الحال امریکی صدر کی جانب سے ایک بار پھر مرجعیت اور ولایت کے احترام کے خلاف کی گئی گستاخی نے پوری دنیا کے مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑا دی ہے۔

اس قسم کے بیہودہ اور بے بنیاد بیانات نہ صرف دشمنوں کی ہمارے رہبر معظم کی حکیمانہ تدابیر کے خلاف گہری عداوت کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ امت اسلامی کی اس عظیم رہبر کے فرامین کے تحت امت مسلمہ کے اتحاد، استقامت اور بیداری سے اپنے خوف کو بھی عیاں کرتے ہیں۔ ایسا رہبر جس نے سالہا سال سے عالمی طاقتوں کے ظلم و ستم کے مقابلے میں امت اسلامی کی عزت، خودمختاری اور مقاومت کا پرچم بلند کیا ہوا ہے۔

واضح ہے کہ اس قسم کے بیانات کے ممکنہ نتائج کی قانونی ذمہ داری امریکی حکومت اور بین الاقوامی اداروں پر عائد ہوتی ہے جو اپنی مجرمانہ خاموشی سے اس گستاخ اور مجرم فرد کو ایسے بیانات دینے کی اجازت دیتے ہیں۔

مرکز مدیریت حوزہ علمیہ علماء، فضلاء، طلباء اور پوری دنیا کے غیور مومنین و آزاد افراد کے ہمراہ ایمان سے لبریز دل اور پختہ عزم کے ساتھ امریکی صدر ٹرمپ کے ولی امر مسلمین جہان حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای (مدظلہ) کے خلاف بیہودہ، دھمکی آمیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

اللہ کے وعدے کے مطابق، «إِن تَنصُرُوا اللَّهَ یَنصُرْکُمْ وَیُثَبِّتْ أَقْدَامَکُمْ» ان شاء اللہ مستقبل صبر و استقامت اور مقاومت کرنے والوں کا ہے اور باطل محاذ بہت جلد محو ہونے والا ہے۔

وما النصر إلاّ مِن عِند اللهِ العزیز الحکیم

مرکز مدیریت حوزه‌ علمیه

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha