حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد مقدس جمکران کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید علی اکبر اجاق نژاد نے مسجد مقدس جمکران میں منعقد ہونے والے امام زمانہ (عج) کے عاشقوں اور منتظرین کے عظیم اجتماع "بیعت امت با ولایت" اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ تجدید بیعت کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: گزشتہ دنوں امریکہ اور صہیونی ریاست کی مذموم سازشوں کے نتیجے میں رونما ہونے والے ناگوار واقعات کے بعد، جمہوری اسلامی ایران کے عوام نے مختلف احتجاجات میں وسیع پیمانے پر شرکت کے ذریعہ دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا اور دشمن بھی جو اس شکست کو برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے، انہوں نے اب ہمارے مقدسات، قوم اور رہبر معظم انقلاب کی گستاخی کی جسارت کی ہے۔
مکمل تصاویر دیکھیں:
قم المقدسہ میں رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت میں عظیم الشان اجتماع
انہوں نے کہا: ایرانی قوم کی فتح آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی دانا اور حکیمانہ رہبری و قیادت کے مرہون منت ہے۔ یہ فتح ایرانی قوم کے استکبار مخالف کارنامے میں ایک اور سنہری باب تھی جو بفضلِ الہی اور پروردگار کے حق کے باطل پر غلبہ پانے کے وعدے کی تکمیل سے رونما ہوئی۔

حجت الاسلام والمسلمین اجاق نژاد نے کہا: رہبر معظم کی توہین بے جواب نہیں رہے گی۔ امتِ اسلامی، ایرانی قوم اور دنیا کے آزاد لوگ ولایت کے مقام کی توہین کرنے والے کو نہیں چھوڑیں گے اور اسے ایک مطلوبہ مجرم سمجھیں گے۔
حجت الاسلام والمسلمین اجاق نژاد نے آخر میں 22 دی / 12 جنوری 2026ء کو یوم اللہ کی ریلی میں عوام کی حماسی و انقلابی شرکت کی تعریف کرتے ہوئے امن و سلامتی، فوجی اور بسیجی فورسز کے ساتھ ساتھ تینوں فورسز کے عہدے داروں اور سربراہوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور حکومت سے عوامی و اقتصادی مسائل کے حل اور عوام کے مختلف طبقوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیے جہادی اور دانشمندانہ اقدامات کا مطالبہ کیا۔











آپ کا تبصرہ