۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مولانا وسیم رضا کشمیری

حوزہ/ مقام معظم رہبری، ایرانی عوام اور ولایتمداران جہان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت کا اظہار

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرینگر/اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر کرمان میں ہوئے دہشتگردانہ بم حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جموں کشمیر کے نوجوان دینی مبلغ مولانا وسیم رضا کشمیری نے کہا کہ نہتے لوگوں کا خون بہانہ بہادری نہیں بلکہ بزدلی کی علامت ہے اور ایسے حربوں کو آزمانے سے عوام کے حوصلہ پست نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوجاتے ہیں۔

قم المقدس ایران سے جاری ایک بیان میں عالمی شہرت یافتہ جامعہ المصطفی(ص) العالمیہ حوزہ علمیہ قم میں زیر تعلیم کشمیری دینی مبلغ مولانا وسیم رضا کشمیری نے کہا کہ شہید جنرل حاج قاسم سلیمانی کی برسی کے سلسلے میں مزار گلزار شہداء کرمان پر جمع عقیدتمندوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی بدترین مثال اور دشمن کی بوکھلاہٹ ہے۔ انہوں نے دہشتگردانہ حملہ میں ملوث مجرموں اور ان کے آقاوں کو اسلام اور انسانیت کا کھلا دشمن قرار دیا۔

ہم اس غمناک سانحہ پر ولی امر مسلمین جہان حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ، ایرانی عوام اور ولایتمداران جہان کی خدمت میں دلی تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں۔ خداوند متعال شہداء کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے۔ پرودگار دردناک حادثے میں زخمی شدگان کو جلد از جلد شفائے کاملہ اور عاجلہ عنایت فرمائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .