۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
تصاویر / دیدار رییس مرکز ملی فضای مجازی با آیت الله العظمی جوادی آملی

حوزہ / حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے کرمان کے گلزار شہدا قبرستان میں دہشت گردانہ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کو بین الاقوامی صیہونی فتنہ قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ جوادی آملی نے گلزار شہدائے کرمان میں دہشت گردانہ واقعہ میں درجنوں ہم وطنوں کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ ان کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله وانا الیه راجعون

جو چیز کسی معاشرہ میں افراتفری اور عدم تحفظ کا باعث بنتی ہے وہ ایک طرف حوزہ کے ثقافتی مراکز اور یونیورسٹیوں میں معارف کلامی کا فقدان ہے تو دوسری طرف عالمی استکبار اور بین الاقوامی صیہونیت اور بعض سیاسی لٹیروں کی فتنہ انگیزی پر مشتمل سازش ہے۔

ایسی انوکھی جہالت کے خاتمے کی امید کے ساتھ!

ہم کرمان میں ہونے والے افسوسناک حادثے کے شہداء کے لیے بارگاہِ الہی سے مغفرت کی دعا کے ساتھ ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .